۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ جمہوری اسلامی کے بعد امام خمینی رح نے عالم اسلام کو عملی درس دیا کہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں جنہیں کوئی بھی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، ہر مذہب اسلام کے نزدیک قابل احترام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ استریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ عالم اسلام میں کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے۔ جمہوری اسلامی کے بعد امام خمینی رح نے عالم اسلام کو عملی درس دیا کہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں جنہیں کوئی بھی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، ہر مذہب اسلام کے نزدیک قابل احترام ہے اسرائیل جسے مکار مذاہب کو کمزور کرنا چاہتا ہے، آج اگر معاشرے کا صحیح انسان بننا ہے تو قرآن اور دین الہی کے سنہری اصولوں پر اور پیغمبر السلام کی سیرت پر عمل کریں۔

اطلاعات کے مطابق، تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دور میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو مل کر امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چائے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ کچھ عناصر اسلام کا لبادہ  پہن کر اسلام کو بد نام کرنا چاہتے ہیں دہشت گردی فرقہ واریت کو عام کرنے میں طاغوت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جنہیں ہر گز کامیاب نہی ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر جمہوری اسلامی دنیا میں پہچانا جاتا ہے تو وہ تمام مذاہب و مسالک کے اتحاد و حدت کے نتیجے کی وجہ سے ہے تمام طبقات کو یکساں حقوق کی مثال اگر دنیا میں نظر آتی ہے تو اسلام محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  اور دین الہی مبین میں ہے، اپنے اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ایجنڈے پر کام کرنا ہو گا۔ اسرائیل امارات سعودی جسے نام نہاد حکمرانوں سے بائکاٹ اور لاتعلقی کی پالیسی بنا کر ان کے کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .