شیعہ سنی
-
نائیجیریا کے آئمہ جمعہ و جماعات کی شیخ زکزاکی سے ملاقات+تصاویر
نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت (ع) کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، شیخ زکزاکی
حوزہ/ نائیجیریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئمہ مساجد کے ایک وفد نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
محرم استعمار کیخلاف امن، وحدت اور بیداری کا درس دیتا ہے، متحدہ علماء محاذ
حوزہ/ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اور اصلاحی کردار ادا کرنا ہوگا۔
-
تصاویر/شیعہ سنی علماء کی موجودگی میں قم المقدسہ میں قائد ملت جعفریہ کے دفتر کی جانب سے امام خمینی (رح) کی برسی کی تقریب منعقد
حوزہ/ شیعہ سنی علماء کی موجودگی میں قم المقدسہ ایران میں قائد ملت جعفریہ کے دفتر کی جانب سے امام خمینی (رح) کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه کے سربراہ:
امام رضا (ع) نے الٰہی تعلیمات کے ذریعے منحرف فرقوں کا مقابلہ کیا
حوزه/ اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه ایران کے سربراہ نے کہا کہ امام رضا (ع) کے زمانے میں بہت سے مختلف افکار کے حامل فرقے وجود میں آئے اور آنحضرت (ع) نے الہٰی تعلیمات کی نشر واشاعت سے ان منحرف افکار کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کو بے اثر کردیا۔
-
ایران اور سعودی عرب کی دوستی عالم اسلام کے وسیع اتحاد کیلئے زمینہ ہے، سنی عالم دین مولوی رستمی
حوزہ/ سنندج ایران کے سنی امام جمعہ نے دونوں مسلم ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دوستی، عالم اسلام میں وسیع اتحاد کیلئے زمینہ ہے، لہذا ہم سب کو عالمی سطح پر اس تعلقات کی تقویت کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔
-
عراق میں بین الاقوامی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ’’مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
ایران کے صوبہ ’شمالی خراسان‘ میں ولی فقیہ کے نمائندے:
شیعہ سنی اتحاد، دشمنوں کی آنکھوں کا کانٹا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین نوری نے مزید کہا: دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپس میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنا لازم اور ضروری ہے۔ کیونکہ شیعہ اور سنی بھائیوں کے درمیان یہ اتحاد و یکجہتی دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے اور انہیں اپنے تفرقہ انگیز مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
-
تحصیل جوہی ضلع دادو سندھ پاکستان میں شیعہ علماء کونسل اور سنی علماء کی ملاقات
حوزه/ اھل سنت پاکستان سندھ کے معروف عالم دین علامہ سید مصباح شاہ چشتی کی جوہی مرکزی امام بارگاہ سجادیہ کا دورہ کیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوھی کے صدر سید اعجاز کاظمی سے ملاقات کی ہے۔
-
ایران کے شہر اِوَز کے خطیب نماز جمعہ:
آج کے دور میں شیعہ اور سنی کے درمیان باہمی روابط کی اشد ضرورت ہے
حوزہ/ شہر اِوَز میں واقع مدرسہ علمیہ امام شافعی کے پرنسپل نے کہا: سب سے بڑا مسئلہ جو ہمیشہ سے رہا ہے وہ شیعہ اور سنی کا اندرونی اختلاف ہے،لہذا ہمیں مشترکات کو بیان کرنے اور اختلافات کو کم کرنے کی طرف قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
-
کردستان ایران میں نمائندۂ ولی فقیہ:
سعودی عرب طاغوتی چینلوں کی سرپرستی میں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتا ہے
حوزہ/کردستان ایران میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام عبدالرضا پور ذہبی نے کہا کہ سعودی عرب مختلف ٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کو وجود میں لانے اور ان کی سرپرستی اور حمایت کے ذریعہ اہل سنت و اہل تشیع کے درمیان اختلافات کو بڑھانا چاہتا ہے، جو حقیقت میں دشمن اسلام کی خدمت ہے۔
-
کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اور مشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں: مولانا انیس الرحمن قاسمی/ اتحاد واجب شرعی ہے و ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے: مولانا سید صادق حسینی
حوزہ/ اتحاد و ملت کے موضوع پر شہر رانچی میں علماء و دانشوران کی خصوصی مجلس منعقد ہوئی۔
-
دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ سنی آپس میں متحد ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے کنب ضلع خیرپور میں اتحاد بین المسلمین ریلی میں شرکت کی۔
-
اگر مسلم ممالک متحد ہوتے تو آج مسلمان و فلسطین پر ظلم نہ ہوتا، مولانا زین العابدین
حوزہ/ ہمارے پاس نمونہ ہے، اور یہ قرآن اور اہل بیت علیہم السلام ہیں؛ کم از کم قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی خاطر ہمیں متحد ہو کر اپنے بندوں کے درمیان صلح کرنی چاہیے اور تفرقہ اور جھگڑے سے بچنا چاہیے۔
-
اتحاد اور اتفاق ہی کے ذریعے مسلمان باعزت اور باوقار زندگی گزار سکتے ہیں؛ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب لوگ متحد ہوکر کر سیر ت رسولؐ پر عمل کریں، اس لئے کہ یہی وہ عظیم سیرت ہے کہ جو ہم کو اس دنیا میں باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت،ملک کے ہر گوشہ و کنار سے سنی شیعہ مل کر منائیں گے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو محب رسول (ص) شیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جسے عوام کو تدبر اور فراست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔
-
شعائر حسینی کی مخالفت کرنے والا نہ شیعہ، نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سربراہ ادارہ منہاج الحسین: اگر کوئی شیعہ اہلبیت علیہ السلام کے دشمنوں کو راضی کرنے کی خاطر شعائر امام حسین علیہ السلام کو چھوڑنے پر راضی ہو گا تو وہ شخص اپنے آپ کو شیعہ کہلوانے کا حق نہیں رکھتا، نئے نئے فتنے سر اٹھا رہے ہیں، ہمیں اس کیلئے جاگنا ہوگا، ان کا راستہ روکنا ہوگا۔
-
صوبہ مغربی آذربائجان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائرکٹر جنرل:
غدیر وحدت کا سرچشمہ ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام امامی نے کہا کہ سنی علماء نے اہل بیت اور امام علی علیہ السلام کے فضائل پر متعدد کتابیں لکھی ہیں،نیز رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اگر غدیر کو صحیح طریقے سے بیان کیا جائے تو شیعہ سنی کے درمیان اتحاد قائم ہو سکتا ہے۔
-
قومی یکساں نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ملک گیر شیعہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر متنازع نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔شیعہ قومی کانفرنس کا تعلق وطن کی سالمیت کے لیے ہے۔
-
پاکستان میں شیعوں کو اپنے عقائد کے مطابق نصاب پڑھنے کا حق ہے، مولانا ناظر عباس تقوی
حوزہ/ پاکستان میں اہل سنت کے عقائد سے ہمیں کوئی مسلۂ نہیں ہے لیکن جہاں ان کو اپنے عقائد کے مطابق نصاب پڑھنے کا حق ہے وہاں شیعہ کو بھی یہ حق حاصل ہے کیوں کہ شیعہ اقلیت میں نہیں ہیں بلکہ مذہب تشیع پاکستان کا اہلسنت کے بعد دوسرا بڑا مکتب ہے اور ہم تشیع کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔
-
حوزہ علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ:
وہابی مذہب ایک بے بنیاد مذہب ہے، حجۃ الاسلام سید توفیق رضائی
حوزہ/حوزہ علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے کہا کہ وہابیت اور سلفی اسلام کے نام پر سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں اور مال و طاقت کے بل بوتے پر اپنی شناخت اور پہچان کروانے میں مصروف عمل ہیں،لیکن اس کے باوجود ان گروہوں کی شیعہ سنی مذاہب کی طرح کوئی شناخت اور پہچان نہیں ہے اور مکمل طور پر ایک بے بنیاد مذہب ہے۔
-
کردستان کے 4000اہلسنت طلباء نے اسلام اور انقلاب دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، مولوی فایق رستمی
حوزہ/امام جمعہ سنندج نے کہا کہ کردستان میں 4000 اہلسنت طلباء کی موجودگی نے اسلام اور انقلاب دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے جو کہ ایک الہی اور دینی برکت اور رحمت سے کم نہیں ہے۔
-
شیعہ کافر کہنے والوں کو مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کا تاریخی جواب
حوزہ/ کسی ملک کے ادارے اور حکومت کا ایک تکفیری جماعت سے مل کر اس ملک کے محب وطن شہریوں یا مخصوص علاقے یا عقائد کے لوگوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے اور نہ ہی وطن کے مفاد میں ہے۔
-
آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کے تحت سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد، شیعہ، سنی، مسیحی شخصیات کی شرکت
حوزہ/ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ واقعہ کربلا کی روح یہ ہے کہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے، حسینیت ایک فکر ایک وژن کا نام ہے۔
-
اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا کہ عصر حاضر میں جس چیز کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے وہ شعیہ سنی اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے اس پر آشوب دور میں دشمن مختلف زرائع استعمال کر کے ہمارے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف مائل کر رہا ہے دشمن سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول کو آسان بنا رہا ہے۔
-
منبر حسینیؑ سے شیعوں کے درمیان موجود اختلافات کو بیان نہ کیا جائے، آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی
حوزہ/ منبر سے ایسے خوابوں اور خیالی واقعات کو بیان کرنے سے پرہیز کیا جائے کہ جو منبر کے تشخص و شہرت کو نقصان پہنچنے کا باعث بنتے ہیں اور ان سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ منبر ایک بے فائدہ نشریاتی وسیلہ ہے کہ جو سامعین کی ثقافت اور ذہنی بلندی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
-
سپاہ صحابہ کی نئی چال!
حوزہ/ سپاہ صحابہ کے لوگوں کی ظاہری یا مخفی آئی ڈیز میں ایک بات مشترکہ دیکھی گئی کہ جب کبھی پاکستان میں شیعہ قتل عام کے خلاف تحریک چلائی جاتی ہے ۔تو سوشل میڈیا پر یہ طاقتیں شیعہ علماء کی کردار کشی شروع کر دیتی ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج و ریلیاں:
توہین اہلبیتؑ توہین رسالتؑ؛ گستاخی اہلبیتؑ سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحمن سلفی کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گستاخ کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
-
تکفیریت کا گستاخی کھیل
حوزہ/ دشمن کی یہ سازش رہی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات سرگرم رہیں تاکہ مسلمان چین کی زندگی بسر نہ کرسکیں اور عالمی طاقتیں بھی دینِ اسلام کو شدت پسندی اور دہشتگردی سے جوڑیں۔ اس سازش میں نہ صرف اندرونی دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں بلکہ عالمی طاقتیں بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں، اندرونی دہشتگرد لشکروں میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سرعام ملوث ہیں۔ ان لشکروں نے سرعام شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کی اور واجب القتل ہونے کا فتوی دیا ہے۔
-
مصر میں شیعہ گروہ التحریر کے سربراہ:
صہیونیت یہودی منصوبے کا سیاسی پہلو ہے، احمد راسم النفیس
حوزہ/ مصر میں شیعہ گروہ التحریر کے سربراہ نے اسلام سے یہودیوں کی دیرینہ دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "صہیونیت یہودی منصوبے کا سیاسی پہلو ہے جو تقریبا ۱۰۰/ سو سال پہلے ابھر کر سامنے آیا ، جو عیسائی صہیونیت اور صہیونی نواز پروٹسٹنٹ نظریہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور یہودی ابتداء سے ہی اسلام کے خلاف محاذ آراء رہے ہیں۔
-
حیدرآباد: "مسلم ہیں تو دعوت دیں" کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز
حوزہ/ حیدرآباد میں مسلمانوں میں دعوتی شعور بیدار کرنے کے لئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے۔