۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سندھ پاکستان

حوزه/ اھل سنت پاکستان سندھ کے معروف عالم دین علامہ سید مصباح شاہ چشتی کی جوہی مرکزی امام بارگاہ سجادیہ کا دورہ کیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوھی کے صدر سید اعجاز کاظمی سے ملاقات کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اھل سنت پاکستان سندھ کے معروف عالم دین علامہ سید مصباح شاہ چشتی کی جوہی مرکزی امام بارگاہ سجادیہ کا دورہ کیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوھی کے صدر سید اعجاز کاظمی سے ملاقات کی ہے۔

تحصیل جوہی ضلع دادو سندھ پاکستان میں شیعہ علماء کونسل اور سنی علماء کی ملاقات

ملاقات کے موقع پر، علامہ مصباح چشتی نے ولادت باسعادت مولا امیر کائنات علی علیہ السلام کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کو مظبوط کرنے اور اتحاد بین المسلمین پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، شیعہ سنی علماء نے موجودہ ملکی حالات سمیت دیگر مذہبی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

تحصیل جوہی ضلع دادو سندھ پاکستان میں شیعہ علماء کونسل اور سنی علماء کی ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوھی کے صدر سید اعجاز کاظمی نے مولا امیر علی ع کی ولادت کی خوشی میں اھلسنت کے بزرگ عالم دین علامہ سید مصباح شاہ چشتی کو کربلا کا رومال تحفہ پیش کیا، جس پر علامہ صاحب نے شکریہ ادا کیا، اهلسنت کے عالم دین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کی اتحاد بین المسلمین کو مظبوط رکھنے کی کوشش کو سراہا اور کہا کہ اگر دنیا اھلبیت علیہم السلام کو صحیح معنی میں سمجھ لیتی تو یہ فساد اور فرقہ واریت نا پھیلتی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ جوھی کے صدر سید اعجاز کاظمی نے علامہ سید مصباح چشتی کا امام بارگاہ سجادیہ آنے پر شکریہ ادا کیا۔

تحصیل جوہی ضلع دادو سندھ پاکستان میں شیعہ علماء کونسل اور سنی علماء کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .