۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید ارشاد نقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب نے کہا ہے پاکستانی پارلیمنٹ میں چور دروازے سے داخل کیا گیا حالیہ متنازعہ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد نقوی نے کہا ہے پاکستانی پارلیمنٹ میں چور دروازے سے داخل کیا گیا حالیہ متنازعہ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے منعقدہ وطن عزیز پاکستان کی ملکی و ملی صورتحال کے حوالے سے علمی و فکری نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کیا۔

چور درازے سے داخل کیا گیا متنازعہ ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں، علامہ سید ارشاد نقوی

انہوں نے کہا نہ اس ترمیم میں توہین کی تعریف مکمل کی گئی ،نہ اسمبلی کے کورم کو مدنظر رکھا گیا اور نہ اس پر بحث کروائی گئی۔اتنی جلدی ترمیمی بل پاس کرنے کے پیچھے گہری سازش یا پھر تکفیری ٹولے کو راضی کرنا محسوس ہوتا ہے۔ہم نے پہلے بھی اسی طرح کے متنازعہ اور شر انگیز بلوں کو مسترد کیا ہے اور اب بھی سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔

اس نشست میں جو ایران کے شہر قم میں مجمع جھانی اھل بیت کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی اور جس کی صدارت دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر نقوی کر رہے تھے علماء، دانشوروں اور مفکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس علمی اور فکری نشست سے مہمانان خصوصی رکن مجمع جہانی اھل بیت علامہ محمد محسن مہدوی اور شیعہ علماء کونسل پاکساتن کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد نقوی کے علاوہ دوسرے علماء اور دانشورںوں نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مکتب تشیع اتحاد بین المسلمین کا قائل ہے اور کسی بھی مکتب کے مقدسات کی توہین کو حرام سمجھتا ہے۔جبکہ اتحاد بین المسلمین کے لئے ہم بے پناہ قربانیاں دی ہیں لیکن متنازعہ فوجداری قانون (ترمیمی ایکٹ ۲۰۲۱)،دفعہA-298کو مکمل مسترد کرتے ہیں اس لئے کہ اس کو تکفیری،دہشتگرد ٹولے اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر دینے اور خود کش مواد فراہم کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

چور درازے سے داخل کیا گیا متنازعہ ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں، علامہ سید ارشاد نقوی

نشست کے آخر میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ سید ظفر نقوی نے تمام شرکاء اور بالخصوص پاکستان سے تشریف لائے مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور انکی اس مشکل صورتحال میں کی جانے والی کاوشوں اور زحمتوں کو سراہا اور کہا کہ ھم اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اور علماے ملت کی اقتدا کرتے ہوئے اس بل کو مسترد کرتے ہیں اور کوشاں ہیں کہ اس کا جواب ہر محاذ پر دیا جائے خواہ وہ علمی محاذ ہو یا کوئی اور محاذ ہو نشست میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور سربلندی اور امن و امان کے قیام کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .