۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے ایسے حالات میں متنازعہ بل کی منظوری سے ایک اور نیا پنڈورا بکس کھولا جا رہا ہے جو ملک میں امن وامان کے صورتحال کو ثبوتاژ کرنے سمیت عوام کو مشت و گربیان کرنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام چکوال میں ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے اور اس کی اگر بحث چھڑ گئی تو ایک اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا جو وطن عزیز میں امن و امان کی فضاء کو مکدر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معیشتی مسائل سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں کہیں نصاب تعلیم ، کبھی عزادری تو کبھی متنازعہ ترمیمی بل کے ذریعہ شہری اور مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے اور مذہبی حلقوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جو درست فعل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: کسی بھی مکتب کو دیوار سے لگانے کی کوشش احمقانہ ہو گی لہذا تمام مکاتب فکر کو چائیے کہ معاملہ کی نزاکت کے تحت جذباتیت کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے ملک کو مشکل میں گرفتار ہونے سے بچائیں۔

متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے

متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .