۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیعہ علماء کونسل فیصل آباد

ءوزہ/ ہم عالم اسلام کی طاقت کو منتشر نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ملک میں شرپسند عناصر کو پنپنے کا موقع دیں گے علماء کرام کا شرکاء سے اظہار خیال۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک پاکستان کی حالات کے تناظر اور متنازع ترمیمی بل کے حوالہ سے شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈویژنل علماء و اکابرین کے حوالہ سے دعوتی عمل کا سلسلہ جاری ہے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی کی سربراہی میں وفد نے چک نمبر 485 شورکوٹ کا دورہ کیا اور کانفرنس کی دعوت دی۔

اس موقع پر علماء کرام نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالم اسلام کی طاقت کو منتشر نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہیں ملک میں شرپسند عناصر کو پنپنے کا موقع دیں گے۔

وفد میں مولانا بشیر حسین عابدی پرنسپل جامعہ مہدویہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا اعجاز حسین مہدی راہنما شیعہ کونسل فیصل آباد ،محترم رانا دلشاد علی راہنما شیعہ علماء کونسل فیصل شامل تھے۔

اس موقع پر مولانا لیاقت علی سیال قمی رہنما شیعہ علماء کونسل،مولانا غلام عباس خطیب مسجد چک نمبر 485، علاقہ کی مذہبی شخصیت حاجی ماسٹر ریاض حسین سمیت دیگر احباب موجود تھے،مومنین نے کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کا عزم کیا اور معزز وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .