۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر میثمی

 حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب مدرسہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی دعوت اور رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال کی خصوصی کاوشوں پر جھنگ پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب مدرسہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی دعوت اور رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال کی خصوصی کاوشوں پر جھنگ پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق جھنگ کے معروف قصبہ ماجھی سلطان میں سید سلطان علی شیرازی کے والد مرحوم کی قل خوانی میں صدارتی خطاب کیا اور سید سلطان علی شیرازی کی دستار بندی کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی چیئرمین جھنگ نواب بابر علی خان، سیال سابق ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں اور علماء کرام نے ان سے ملاقات کی۔

علامہ صاحب چک نمبر 485 ہندلانہ سیال تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کے مؤمنین کی دعوت پر چک نمبر 485 پہنچے۔ مؤمنین کی جانب سے ان پر پھول نچھاور کئے گے اور بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فضا "جس کا نعرہ علی ولی اس قوم کا قائد ساجد علی" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

امام بارگاہ وادی امام حسین ع میں علامہ صاحب نے مؤمنین سے خطاب کیا۔ مؤمنین نے علامہ صاحب کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر میثمی صاحب قائم بھروانہ کیلئے روانہ ہوئے۔ قائم بھروانہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر مؤمنین نے پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ مؤمنین موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی کی صورت میں علامہ صاحب کا استقبال کرتے ہوئے قائم بھروانہ پہنچے۔

قائم بھروانہ پہنچنے پر مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل مدرسہ شمس العلوم الجعفریہ کی نگرانی میں مومنین نے بھرپور استقبال کیا اس موقع پر لبیک یاحسین ع اور قائد کے فرمان پر جان بھی قربان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ علامہ صاحب مؤمنین کے بڑے ہجوم میں منبر پر پہنچے اور ان کا بھرپور نعروں سے خیر مقدم کیا گیا۔

علامہ صاحب نے مجاہد عالم دین ،معروف مذہبی رہنما علامہ سید اظہر حسین کاظمی صاحب مرحوم کی پہلی برسی اور سالانہ تبلیغی و اصلاحی اجتماع سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مؤمنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

علامہ میثمی صاحب نے علماء کرام کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کی اور ملکی و مذہبی حوالہ سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی کے تناظر میں مؤقف پیش کیا۔

علامہ صاحب سے مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ،علامہ اقبال حسین خان مقصود پوری ،علامہ قاضی شبیر حسین علوی ،مولانا توصیف حسین کمیلی ،مولانا سید محمد ظفر نقوی ،مولانا نجم الحسنین خان،مولانا سید خضر حسین نقوی سمیت علماء کرام نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر صاحب کے ساتھ صاحب زادہ امیر سلطان ایم این اے،میاں محمد آصف کاٹھیہ ایم پی اے سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

علامہ صاحب نے بستی حسین آباد وریام روڈ کے مؤمنین کی دعوت پر مسجد و امام بارگاہ حسین آباد کی دورہ کیا اور مؤمنین نے بھرپور استقبال کیا۔

جھنگ شورکوٹ کے دورہ کے موقع پر علامہ صاحب کے ساتھ شیعہ علماء کونسل کے رہنما سید حسن شاہ ترمذی ،مولانا اعجاز حسین مہدی،مولانا لیاقت علی سیال ،مولانا مہر عمران عباس سیال ،رانا آصف حسین ،ڈاکٹر ممتاز حسین موجود رہے۔

مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور علماء کرام و مؤمنین نے علامہ صاحب کی جھنگ تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .