۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں مجالس عزا، آئندہ ماہ محرم الحرام،ناجائز ایف آئی آرز وغیرہ جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں شیعہ علما ءکونسل کے رہنما قاسم علی قاسمی، سید حسن شاہ ترمذی اور صغیر عباس ورک بھی شامل تھے۔

ملاقات میں مجالس عزا، آئندہ ماہ محرم الحرام کے معاملات اور گزشتہ سال ناجائز طور پر درج ہونے والی ایف آئی آرز سمیت مختلف قومی مسائل زیر بحث آئے۔

شیعہ علما ءکونسل کے وفد نے عزاداری کے انعقاد کے حوالے سے پنجاب میں درپیش مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی اور واضح کیا کہ ناجائز اقدامات پر ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ مجالس امام حسین علیہ السلام اور ماتمی جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، چاردیواری اور امام بارگاہوں کے اندر ہونے والی مجالس میں بھی پولیس نے ناجائز طور پرایف آئی آرز درج کیں جوکہ بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے واضح کیا کہ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن ناقابل قبول ہے۔ حکومت غیر آئینی اقدامات کا خاتمہ کرے۔فورتھ شیڈول میں شریف شہریوں کو ڈالا گیا ہے جبکہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ پنجاب نے شیعہ علماءکونسل کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہوم سیکرٹری کو شکایات دورکرنے کی ہدایت بھی کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات میں قومی، ملی اور مذہبی حوالے سے درپیش مشکلات کے بروقت حل کے لیے باہمی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیرداخلہ پنجاب عطاءتارڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ان تمام مسائل حل لیے بھرپو تعاون کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .