بدھ 1 جون 2022 - 16:26
وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے تفصیلی ملاقات

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم جناب رانا تنویر حسین سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد شفا نجفی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ ملک تحسین، زاہد عسکر اور سید اظہار بخاری شامل تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم سے وفد کی قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر موجود مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر تعلیم کی طرف سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم سے تفصیلی ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .