۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے نئے نصاب کی منظوری / فی الفور نافذ العمل ہو گا

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کیلئے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کیلئے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہو گا۔ فیصلے کے مطابق 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق لیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے نصاب میں تحقیقی امور کے ساتھ حفظ قرآن، ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ جدید نصابی کتب کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

نئے نصاب کی منظوری آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں دی گئی۔

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا: نیا نصاب جدید دور کے تقاضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری 31 دسمبر 2022ء کو وفاق المدارس کی تشکیل کردہ نصاب کمیٹی نے دی تھی، مگر مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ سے منظوری نہ لی جا سکی تھی۔

اجلاس میں ہوئے فیصلہ کے مطابق امتحانی فیسوں میں دی گئی رعایت کو واپس لے کر پرانی امتحانی فیسوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نئے نصاب کے مطابق مکمل ترجمہ قرآن چاروں مدارج کی تکمیل تک پہنچے گا جبکہ ہر طالب علم کو آخری کلاس شہادت العالمیہ (ایم اے) کے دوران تحقیقی مقالہ بھی مکمل کرنا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 07:32 - 2023/11/22
    0 0
    AjkumurAllah