ہفتہ 20 ستمبر 2025 - 11:13
درسی کتب عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہوں / طلاب کے لیے آسان اور جامع متون درسی کی ضرورت: آیت اللہ العظمیٰ سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کہا کہ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ حوزہ علمیہ کی درسی کتب وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کہا کہ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ حوزہ علمیہ کی درسی کتب وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے بہت سے طلاب مختصر مدت کے لیے پڑھتے ہیں اور بعد میں علمی و ثقافتی خدمات انجام دیتے ہیں، ایسے میں ان سے فقہ کے تمام پیچیدہ مباحث سمجھنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایسی کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں جو جامع بھی ہوں اور آسان و رواں زبان میں لکھی گئی ہوں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسی مقصد کے تحت دو کتابیں «الموجز» اور «الوسیط» تالیف کی گئیں تاکہ طلاب آسانی سے استفادہ کر سکیں۔ آیت اللہ سبحانی نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی طلاب کو بھی ان کتب سے براہِ راست فائدہ اٹھانے کا موقع ملنا چاہیے۔

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے طلاب کی تعداد، داخلے کے طریقہ کار اور دنیا بھر میں موجود شاخوں کے بارے میں تفصیل پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ سبحانی کی تقریباً ۳۰ کتب مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور ترجمہ شدہ علمی آثار میں آپ کو سب سے نمایاں مقام حاصل ہے۔

حجت الاسلام عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ آیت اللہ سبحانی کی تصانیف کو نصاب میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے تاکہ طلاب آسانی سے ان علمی منابع تک رسائی حاصل کر سکیں اور بہتر انداز میں استفادہ کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha