۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مفتی فضل ہمدرد کا قم المقدس میں مؤسسہ احیاء برصغیر کا دورہ

حوزہ / پاکستان میں اہل سنت کے معروف عالم دین اور محقق مفتی فضل ہمدرد نے اپنے ایران کے دورہ کے دوران قم المقدسہ میں موجود مؤسسہ احیاء آثار برصغیر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان میں اہل سنت کے معروف عالم دین اور محقق مفتی فضل ہمدرد نے اپنے ایران کے دورہ کے دوران قم المقدس میں موجود مؤسسہ احیاء برصغیر کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مؤسسہ احیاء برصغیر کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس اعوان نے مفتی فضل ہمدرد کو خوش آمدید کہا اور کتابخانہ کا وزٹ کروایا اور موسسہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

مفتی فضل ہمدرد کا قم المقدسہ میں مؤسسہ احیاء آثار برصغیر کا دورہ

مفتی فضل ہمدرد نے کتابخانہ کے وزٹ کے دوران مختلف کتب کا مشاہدہ کیا اور کتابخانہ میں اہل سنت کی شہیر کتب کی موجودگی کو بھی سراہا۔

مؤسسہ احیاء برصغیر کے سرپرست نے اس ادارہ میں موجود کتب کے حوالے سے بتایا کہ مرکز احیاء آثار برصغیر جس میں 35 ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے متعدد علماء کرام اور دانشور حضرات دورہ داد تحسین دےچکے ہیں۔

مفتی فضل ہمدرد کا قم المقدسہ میں مؤسسہ احیاء آثار برصغیر کا دورہ

قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر قم یہ واحد عمومی کتابخانہ ہے جس میں برصغیر کی تاریخ کے علاوہ شیعہ کے ساتھ ساتھ اہل سنت کے اکثر مکاتب فکر جیسے حنفی، شافعی، حنبلی، مالکی اور اسی طرح دیوبندی، بریلوی، سلفی، اہل حدیث وغیرہ کی عربی فارسی کے بعد اردو زبان میں سب سے زیادہ کتابیں اس کتابخانہ میں موجود ہیں۔ جس سے طلاب حوزہ علمیہ قم اپنی تعلیمی و تحقیقی تشنگی بجھانے کے لئے استفادہ کرتے ہیں۔

مفتی فضل ہمدرد کا قم المقدسہ میں مؤسسہ احیاء آثار برصغیر کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .