۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
حرم مطهر حضرت ابو الفضل العباس (ع) کے تحقیقاتی وفد کا مرکز احیائے آثار برّصغیر قم کا دورہ

حوزہ / حرم مطهر حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے تحقیقاتی وفد نے مرکز احیائے آثار برّصغیر قم کا وزٹ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ۲۱ مئی بروز منگل کو حرم مطهر حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے تحقیقاتی وفد نے مرکز احیائے آثار برّصغیر کا وزٹ کیا اور مرکز احیائے آثار برصغیر کی لائبریری کے لیے حرم مطہر خصوصا برصغیر سے متعلق منشورات ہدیہ کیں۔

مرکز احیاء آثار برصغیر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کو اس مرکز کی تاسیس و اہداف کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور علماء برصغیر کے حالات و آثار پر بھی مفصل روشنی ڈالی۔

حرم مطهر حضرت ابو الفضل العباس (ع) کے تحقیقاتی وفد کا مرکز احیائے آثار برّصغیر قم کا دورہ

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کے دفاع میں جتنی زیادہ خدمت برصغیر میں ہوئی ہے اتنی خدمت ایران و عراق میں بھی نہیں ہوئی لیکن بدقسمتی سے اس سب کے باوجود علماء برصغیر کے آثار سامنے نہیں آ سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس نے کہا: مرکز احیائے آثار برصغیر کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف ان علمی آثار کو اس مہجوریت اور مظلومیت سے باہر نکالنا اور انہیں مومنین کے استفادہ کے لئے پیش کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .