حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے شہر نجف اشرف میں حوزہ علمیہ نجف کے طلبہ کی طرف سے 25 اگست 2023ء بروز جمعہ کو حسینیہ الاعسمیه نجف اشرف میں مرحوم آیت اللہ محمد حسین نجفی (رہ) کے ایصال ثواب اور ان کی دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مجلس عزاء میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء، طلاب اور مومنین کرام و زائرین نے بھرپور شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں الشیخ جھاد از علماء سعودی عرب، الشیخ عباس کاشف الغطاء، مدیر مدرسہ مھدیہ، مرکز احیاء آثار برصغیر کے مدیر حجت الاسلام محمد طاہر عباس اعوان، وفد دفتر آیت اللہ الشیخ یعقوبی، الشیخ ابوطابوق، وکيل آیت اللہ العظمی آقای سید علی سیستانی، دفتر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے فرزند، حافظ آیت اللہ سید احمد اشکوری، وفد از طرف مسجد کوفہ، عتبہ علویہ سے وفد، آیت اللہ سید محمد باقر سیستانی، آیت اللہ سید محمد رضا سیستانی، آیت اللہ سید جعفر الحکیم سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
خطیب محترم حجت الاسلام والمسلمین الشیخ احمد دجیلی نے مرحوم کی علمی فعالیت کو بیان کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔