۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیۃ اللہ شیخ محمد حسین نجفی

حوزہ/ مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی ساکن سرگودھا ،پاکستان مرتبۂ اجتہاد و مقام ِ مرجعیت پر فائز تھے۔ آپ کی سماجی و قومی خدمات میں مدرسہ سلطان المدار س الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی تاسیس سر فہرست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش ) ہندوستان/ نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر موصول ہوئی کہ برصغیر کے نامور شیعہ عالم دین،مفسر قرآن،مصنف ،مبلغ،خطیب ،فقیہ و مجتہد آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی حدود اکیانوے(91) سال کی عمر میں دنیا سے رحلت فرماگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی ساکن سرگودھا ،پاکستان مرتبۂ اجتہاد و مقام ِ مرجعیت پر فائز تھے۔ آپ کی سماجی و قومی خدمات میں مدرسہ سلطان المدار س الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی تاسیس سر فہرست ہے۔آپ کےمذہبی ، تعلیمی،قومی،ثقافتی،سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔آپ کے قلمی آثار کی فہرست طویل ہے۔ آپ کی رحلت نہ صرف پاکستانی شیعہ قوم بلکہ تمام دنیائے شیعیت کے لئے عظیم خساہ ہے۔

ہم ان مختصر الفاظ کے ساتھ مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی طاب ثراہ کو مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئےبلندی درجات کی دعا ء کرتےہیں اور جملہ لواحقین و متعلقین اور تمام مومنین و علما ءو مراجع کرام بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمات میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔فقط والسلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوگوار
حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ
ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل (انڈیا)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .