۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور

حوزہ/ مجمع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان کی جانب سے اکتالیس قدیم و جدید مشاہیراعلیٰ دینی مدارس کی تصاویر سے مزین حسن اسلامی کلینڈر2024ء کی بدست نمائندۂ رہبر معظم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور ایک بلند پایہ علمی و نورانی تقریب کے دوران پررونق و باوقار رسم اجراء

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جونپور/ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سال 2024ء کی آمد آمد پرمجمع علماءوواعظین پوروانچل (اتر پردیش) کی جانب سے حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی اعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینتر املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) کے زیر اہتمام حسن اسلامی کلینڈر 2024ءاور تقویم حسن 2024ء ہندوستان کے قدیم و جدید41؍ مشاہیر اعلیٰ دینی مدارس کی خوب صورت،دیدہ زیب،جاذب نظر تصاویر سے مزین شاندار و یادگار کلینڈر شائع کیا گیا ہے ۔جس کی جمالپور،جونپور میں بتاریخ یکم جنوری ۲۰۲۴ءبروز دوشنبہ بوقت ۸؍بجے شب ایم۔ایس۔ایس۔پبلک اسکول کے افتتاح کے سنہری موقع پر ایک بلند پایہ علمی و نورانی تقریب کے دوران پر رونق و باوقار و شاندار رسم اجراء بدست نمائندہ رہبرِ معظم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور حضرات ِعلماءومومنین کی کثیر تعداد میں موجودگی کے درمیان انجام پائی۔

نمائندۂ رہبرِ معظم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پورنے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایتقابل تعریف اور مستحسن اقدام ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین پرنسپل حوزہ علمیہ امام جعفر صادق ؑ جونپور نے کہا کہ ہندوستان میں اعلیٰ دینی مدارس کی عظیم اور شاندار تاریخ رہی ہے جو بلا شبہہ ناقابل انکار ہے۔مذکورہ کلینڈر انھیں حقائق کی طرف یاد دہانی کراتا ہے۔

حجۃ الاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے شائع کردہ مذکورہ کلینڈر اپنی نوعیت کے اعتبار سے ممتازو منفر اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔موجودہ ڈیجیٹل اور تصویری زمانہ میں تصاویر کی اہمیت و افادیت میں بیحد اضافہ ہورہا ہے ۔ کہتے ہیں کہ تصویریں بولتی ہیں اس لحاظ سے مذکورہ کلینڈر میں پیش کی گئی اعلیٰ دینی مدارس کی تصاویر اپنی زبان بے زبانی سے اپنے کامیاب اور تابناک ماضی کا فکر انگیز احساس پیداکر رہی ہیں۔

مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے شائع کردہ قابل دید،جاذبِ نظر،خوشنما کلینڈر میں درج ذیل اعلیٰ حوزاتِ علمیہ و مدارسِ دینیہ کی تصاویر شامل ہیں:۔

مدرسۃ الواعظین لکھنؤ۔جامعہ ناظمیہ لکھنؤ۔مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ۔جامعۃ التبلیغ لکھنؤ۔جامعہ ابو طالب ؑ لکھنؤ۔تنظیم المکاتب لکھنؤ۔مدرسہ باب العلم مبارک پور،اعظم گڑھ۔جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ۔جامعہ حیدریہ خیرآباد ،مئو۔مدرسہ جعفریہ کوپاگنج،مئو۔مدرسہ حسینیہ گھوسی،مئو۔جامعہ جوادیہ بنارس۔جامعہ ایمانیہ بنارس۔جامعہ انوارالعلوم الہ آباد۔جامعۃ العباس الہ آباد،جامعہ امام جعفر صادق ؑ،جونپور۔جامعہ ایمانیہ ناصریہ جونپور۔جامعہ امام صادق ؑ کریم پورنگپور،جلالپور۔جامعہ بقیۃ اللہ ،نئی بازار جلالپور۔جامعہ حامد المدارس پہانی ہردوئی۔جامعہ بیت العلم پھندیڑی سادات ضلع امروہہ۔حوزۃ الچقلین سلطان پور۔ولی عصر عربی کالج ،امہٹ،سلطان پور۔وثیقہ عربی کالج فیض آباد۔جامعۃ المنتظرنوگانواں سادات،امرویہ۔ جامعہ عالیہ جعفریہ نوگانواں سادات امروہہ۔ جامعہ اہل بیتؑ دہلی۔جامعۃ الشہید الرابع دہلی۔منصبیہ عربی کالج میرٹھ۔جامعہ مہدیہ سیتھل،بریلی۔حوزہ علمیہ امام حسین ؑ مظفر نگر۔حوزہ علمیہ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ،بہار۔حوزہ علمیہ امام خمینی ؒوٹوا،احمدآباد ،گجرات۔حوزہ علمیہ امام حسن عسکری ؑ کانودر،گجرات۔مدرسۃ الرسول الاعظم ؐ کامٹی،ناگپور۔جامعہ امام موسیٰ کاظم ؑ ،شہر ناگپور۔حوزۃ الامام القائم الدینیہ حیدرآباد۔حوزۃ المرتضیٰ ؑالعلمیہ حیدرآباد۔حوزۃ المہدیؑ العلمیہ حیدرٓباد۔حوزہ علمیہ اہل البیت ؑ ،امامباڑہ ہوگلی،ویسٹ بنگال۔حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم ،میر گنڈ ،بدگام،سرینگر کشمیر۔

واضح ہو کہ ایک 22x27کی بڑی سائز پر مشتمل ’’حسن اسلامی کلینڈر 2024ء‘‘شائع کیا گیا جس میں 41 مدرسوں کی تصویریں یکجا جمع کی گئی ہیں۔نیز ایک 18x23کی سائز پر 12صفحات پر مشتمل جدا جدا اکتالیس مدارس کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جس میں ہر مہینہ کا تاریخی زائچہ،قمر در عقرب،سعد و نحس،ایام ولاد ت و شہادت ائمہ معصومین ؑ اور دیگر معلومات پیش کی گئی ہیں۔

مذکورہ کلینڈر کی PDF فائل یہاں حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں :

مجمع علماء و واعظین پوروانچل اتر پردیش کی جانب "حسن اسلامی کلینڈر 2024" کی رسم اجراء

مزید معلومات کے لئے درج ذیل پتہ پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں:۔

حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ

ترجمان علماءوواعظیں پوروانچل(اترپردیش) ہندوستان

Mobile:+918765110786.E-mail:ihamilovi@gmail.com

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .