۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
میر حامد حسین

حوزہ/ علامہ میر حامد حسین لکھنوی پر بین الاقوامی سیمینار سے قبل ایک علمی نشست 19 ستمبر کو نجف اشرف میں منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں آیت اللہ نجم الدین طبسی، استاد حوزہ علمیہ، "علامہ میر حامد حسین کی نظر میں فقہ و اجتہاد کا مقام" کے موضوع پر خطاب کریں گے، اسی طرح سربراہ بین الاقوامی بنیاد امامت حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی سبحانی، "لکھنؤ کا کلامی مدرسہ اور امامت کے احیاء میں علامہ میر حامد حسین کا کردار" پر روشنی ڈالیں گے۔

دیگر مقررین میں حجۃ الاسلام علی الغزی شامل ہیں، جو "عبقات الانوار کے مؤلف اور درایہ الحدیث" کے موضوع پر گفتگو کریں گے، جبکہ حجۃ الاسلام حسام العبیدی "کتاب نفحات الازہار کے تناظر میں امامت کے قرآنی اصول" پر بات کریں گے، حجۃ الاسلام حسین الاسدی "قاعدہ لطف اور امامت" کے بارے میں خطاب کریں گے۔

یہ علمی نشست 19 ستمبر 2023، بروز جمعرات، 15 ربیع الاول کو صبح 9 بجے نجف اشرف کے مجتمع فکری المرتضیٰ علی (ع) میں منعقد ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .