کانفرنس
-
عظیم قرآنی مفسر علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی چوالیسویں برسی پر "حکیم الہی" کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ علامہ سید محمد حسین طباطبائی (رح) کی چوالیسویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس بعنوان «حکیم الهی» منعقد ہوئی، یہ تقریب بدھ کی رات دارالقرآن یعنی علامہ طباطبائی کے بیت میں منعقد ہوئی۔
-
سربراہ مجمع علمائے لبنان:
اسلامی مزاحمت کے جوان رہبر معظم سے اپنی شجاعت اور قوت کسب کرتے ہیں: شیخ غازی یوسف حنیہ
حوزہ/ شیخ غازی یوسف حنیہ نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے اسلامی مزاحمت کے جوان رہبر معظم کے رہنمائیوں پر کان دھرتے ہیں اور ان سے اپنی شجاعت و طاقت کسب کرتے ہیں۔
-
تہران میں مکتب نصر اللّٰہ کانفرنس:
جنگ پھیلنے کی صورت میں اس کے نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے، ڈاکٹر عباس عراقچی
حوزہ/ ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ”مکتب نصر اللّٰہ“ سے خطاب میں عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو آگاہ ہونا چاہیے کہ اگر جنگ پھیلتی ہے تو اس کے اثرات صرف مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے اثرات دور رس ہوں گے۔
-
بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع):
جناب جعفر طیار (ع) اسلام کے پہلے بین الاقوامی مبلغ تھے: ڈاکٹر رفیعی
حوزہ/ ایران کے معروف خطیب اور سربراہ مدرسہ تاریخ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں انکی تاریخی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
بین الاقوامی کانفرنس حضرت جعفر بن ابی طالب (ع):
حضرت جعفر طیار (ع) ایمان، جہاد اور ولایت مداری کا مثالی نمونہ، ڈاکٹر عبد المحمدی
حوزہ/ کانفرنس کے منتظم نے حضرت جعفر طیار علیہ السلام کی کارکردگی کو ان کی علمی عظمت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے سفیر کے طور پر حبشہ ہجرت کی۔
-
تصاویر/ ہمدان میں بصیرت فاطمی کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ علمائے صوبہ همدان کی جانب میں "بصیرت فاطمی،مقاومت کی کامیابی کا راز " کے موضوع پر ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حجت الاسلام و المسلمین بطحائیان (قائم مقام محترم حوزہ علمیہ استان همدان) اور ڈاکٹر عظیمی (ماہر سیاسی مسائل) نے بصیرت فاطمی کے اہمیت اور مقاومت کی کامیاب حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
-
میرزا نائینی کی علمی اور معنوی شخصیت پر بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد میں حوزہ علمیہ نجف، کربلا، قم اور اصفہان کا مشترکہ تعاون
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی تاریخ میں عظیم مقام رکھنے والے علامہ میرزا نائینی کی علمی و روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف، کربلا، قم اور اصفہان تعاون کریں گے۔ حجت الاسلام محمود میرزابیگی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد میرزا نائینی کی شخصیت کے مغفول پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ان کے علمی و معنوی کارناموں سے دنیا کو روشناس کرایا جا سکے۔
-
آیت اللہ مکارم شیرازی کا "دین، ثقافت اور جدید میڈیا کانفرنس" کے نام پیغام؛
ورچوئل اسپیس پر دینی امور کو پرکشش اور مستند انداز میں پیش کریں
حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے "دین، ثقافت اور جدید میڈیا" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کو جاری اپنے پیغام میں کہا: حکام اور متعلقہ افراد کو پرانے اور کم مقبول میڈیا کے طور طریقوں پر غور کرتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت سائبر اسپیس میں ایک مضبوط موجودگی اختیار کرنی چاہیے اور دلچسپ، پرکشش اور غیر متنازعہ دینی مواد کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ نجف اشرف میں صحن حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام، حرم امیر المؤمنین علیہ السلام میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اسلامی مزاحمت کی جدوجہد، امت مسلمہ کے اتحاد، اور مغربی ممالک کی دوہرے معیار کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
اگر امت مسلمہ اپنی طاقت استعمال کرے تو صیہونی کینسر کے پھوڑے کو ختم کر سکتی ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر سنیچر 21 ستمبر 2024 کی صبح ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداران، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفراء، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء اور بعض عوامی طبقات سے ملاقات کی۔
-
مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام وحدت امت و حمایت فلسطین کانفرنس؛
مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین
حوزہ/مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام وحدت امت و حمایت فلسطین کانفرنس، گزشتہ روز سرگودھا پاکستان میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی:
امام حسین (ع) کے پرچم تلے ہم اتحاد و وحدت کا پیغام دیتے ہیں
حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان "رسول اکرم ص امت کو امام حسین ع کے پرچم تلے جمع کرتے ہیں" کانفرنس میں شرکت کی۔
-
کتائب حزب اللہ عراق کے ثقافتی امور کے نائب سربراہ:
مسئلہ فلسطین کو صرف اتحاد کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے
حوزہ/ مسئلہ فلسطین کا حل صرف شیعہ اور سنی کے اتحاد سے ممکن ہے کیونکہ اس مسئلے کے حل سے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت قائم ہو گی۔
-
نجف اشرف میں علامہ میر حامد حسین لکھنوی کے حوالے سے سیمینار سے قبل علمی نشست کا اہتمام
حوزہ/ علامہ میر حامد حسین لکھنوی پر بین الاقوامی سیمینار سے قبل ایک علمی نشست 19 ستمبر کو نجف اشرف میں منعقد ہوگی۔
-
امور حج و زیارت میں رہبر معظم کے نمایندے:
اسرائیل کے حامی ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں
حوزہ / امور حج و زیارت میں رہبر معظم کے نمایندے حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کا خون صرف اسرائیلی حکومت ہی نہیں بلکہ وہ ممالک بھی بہا رہے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں وحدت المسلمین کانفرنس 22 ستمبر کو ہوگی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی میزبانی میں ”کانفرنس'' کی دعوتی مہم جاری ہے۔
-
حوزوی علوم تمام دیگر علوم کی بنیاد ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہیں: آیت الله اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا: حوزہ علمیہ کی شناخت جامع ہے اور یہ دیگر علوم کی بنیاد ہے، ہمیں اس پہلو پر مکمل توجہ دینی چاہیے، موجودہ دور کی فقہ (فقہ معاصر) اہم ترین حقوقی مکاتب فکر کو شامل کرتی ہے۔
-
بقیع میں خوبصورت روضہ ایک دن ضرور تعمیر ہوگا، مولانا اسلم رضوی
حوزہ/ البقیع آرگنائزیشن کے روح رواں جناب مولانا سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے عالم اسلام کو امام حسن علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امام حسین علیہ السلام انبیا کے وارث ہیں اسی طرح امام حسن علیہ السلام بھی وارث انبیا ہیں ۔
-
سیرت امام رضا (ع) ایک مکمل اخلاقی نظام قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے "امام رضا (ع) کی سیرت اور تعلیمات میں اخلاقیات اور تعلیم و تربیت" کے عنوان سے منعقد ایک کانفرنس کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی سیرت ایک جامع اخلاقی نظام کی تشکیل کے لیے ایک بہترین منبع اور ذریعہ ہے۔
-
مسجد اقصیٰ کی حمایت میں"الاقصی، منارۃ الاسلام" کانفرنس کا انعقاد+تفصیلات
حوزہ/ ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی کے سکریٹری نے اعلان کیا: مسجد الاقصی کی حمایت میں ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی اور رباط محمدی اسمبلی عراق کی کوششوں سے 16 صفر المظفر کو "الاقصی، منارۃ الاسلام" کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
-
امام حسین (ع) کا قیام انسانیت کے لیے تھا، مولانا سید شمشاد حسین
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سخاوت حسین سندرالوی نے کہا کہ اس سال بھی اربعین کے موقع پر چار کروڑ زائرین لبیک یاحسین کی آواز بلند کریں گے ۔
-
بیروت میں طوفان الاقصیٰ کے بعد درپیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ بیروت میں طوفان الاقصیٰ کے بعد درپیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں علمائے کرام کی موجودگی میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
آیت اللہ واعظی کی آیت اللہ بہابادی پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اراکین سے ملاقات:
بزرگوں کے آثارکو زندہ کر کے شیعوں کی اس عظیم میراث کو محفوظ کیا جائے
حوزہ/ آیت اللہ بہابادی یزدی پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اراکین نے نجف اشرف کے عالم دین آیت اللہ شمس الدین واعظی سے ملاقات کی۔
-
پشاور؛ پیام رسانان کربلا کی ذمہ داریاں کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد:
حسینی مشن اور عزاداری کے لیے ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، مقررین
حوزہ/ پشاور پاکستان میں محرم الحرام کے حوالے سے پیام رسانان کربلا کی ذمہ داریاں کے عنوان سے منعقدہ سالانہ استقبال محرم الحرام صوبائی کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکت اور خطاب کیا۔
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد؛
ہندوستان اور ایران ہمیشہ ظلم و استبداد کے خلاف کھڑے رہے ہیں، ڈاکٹر احمد صالحی
حوزہ/ بڑی تعداد میں علمائے کرام،سیاسی و سماجی شخصیات اور بلاتفریق لوگوں نے شرکت کی۔
-
ہندوستان میں شہدائے خدمت کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس؛ ایرانی اہم شخصیات کی شرکت
حوزہ/ مجلسِ علمائے ہند کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی یاد اور ان کی رسم چہلم کی مناسبت سے آج انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ایرانی اہم شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔
-
سکردو، محسن ملت شیخ محسن نجفی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی یاد میں سکردو میں "جادہ علم و عمل" کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔
-
امام کاظم (ع) پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس دنیا بھر کے مفکرین اور علماء کی موجودگی میں منعقد ہوگی
حوزہ/حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام میں آج 1 جولائی 2024 کو امام کاظم (ع) پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس (الإمام الکاظم علیه السلام الدولی الثانی) دنیا بھر کے مفکرین اور علماء کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔