منگل 23 دسمبر 2025 - 06:30
نہج البلاغہ معاشرے میں پیشہ ورانہ اخلاق اور عوامی اعتماد کے فروغ کا جامع نسخہ ہے

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے نہج البلاغہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات پر توجہ اور امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سماجی و انتظامی ذمہ داریوں کی تبیین، معاشرے میں پیشہ ورانہ اخلاق کی بہتری، انسانی وقار کے تحفظ، عوامی اعتماد کے استحکام اور سماجی سرمائے میں اضافے کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے نہج البلاغہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات پر توجہ اور امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سماجی و انتظامی ذمہ داریوں کی تبیین، معاشرے میں پیشہ ورانہ اخلاق کی بہتری، انسانی وقار کے تحفظ، عوامی اعتماد کے استحکام اور سماجی سرمائے میں اضافے کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے سب سے پہلے اس علمی کانفرنس کے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قم صوبے کی انتظامی قیادت کی اس بامقصد اور دانشمندانہ کاوش کو سراہا، جس کے تحت معاصر سماجی مسائل کے تناظر میں نہج البلاغہ اور علوی سیرت کی گہری تفہیم کے لیے یہ تخصصی کانفرنس منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ، قرآن کریم کے بعد اسلامی تعلیمات کے معتبر ترین اور عمیق ترین متون میں شمار ہوتی ہے، جس میں عقائد، اخلاق، سماج اور انتظامی امور سے متعلق جامع اور منظم تعلیمات موجود ہیں۔ اس کتابِ گراں قدر کی تعلیمات بالخصوص عدل، قانون کی پاسداری، ذمہ داری کا احساس، عوامی حقوق کی رعایت اور اقتدار و اخلاق کے باہمی تعلق جیسے موضوعات میں اسلامی معاشرے کے فردی اور ادارہ جاتی رویّوں کی درست رہنمائی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے زور دیا کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات سے رہنمائی اور امیر المؤمنین علیہ السلام کی سیرت کو سماجی اور انتظامی ذمہ داریوں میں نافذ کرنے کی کوششیں نہ صرف پیشہ ورانہ اخلاق کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کو بھی مستحکم کرتی ہیں، جو کسی بھی معاشرے کے لیے ایک قیمتی سماجی سرمایہ ہے۔

پیغام کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر اس علمی کانفرنس کے تمام منتظمین، اساتذہ، محققین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو علوی سیرت کی روشنی میں اسلامی نظام اور عوام کی بہتر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

قم — ناصر مکارم شیرازی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha