حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید غدیر عید ولایت کے پرمسرت موقع پر کتاب ولایت ”نہج البلاغہ“ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے ”نہج البلاغہ کانفرنس“ 25 جولائی 2021 بروز اتوار دن 4 تا رات 10بجے بمقام قومی مرکز 15 شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی جس سے ممتاز علماء و دانشور خطاب فرمائیں گے۔
مرکز افکار اسلامی کے مولانا انیس الحسن خان اور مولانا لیاقت علی اعوان کے مطابق، ”نہج البلاغہ کانفرنس“ میں علماء کرام و دانشور، محققین مقالات پڑہیں گے۔
اہالیان لاہور کے لئے بہت باعث مُسرت ہے کہ ایک طویل مدت کے کے بعد لاہور میں تشنگانِ علوم اہل بیت ع کی سیرابی کے لئے اس قدر اہم اور علم افزا کانفرنس منعقد ہورہی ہے
تفصیلات کے مطابق، کانفرنس دو نشستوں پہ مشتمل ہوگی پہلی نشست شام چار بجے شروع ہوکر نماز مغربین تک رہے گی اور دوسری نشست نمازِ مغربین کے بعد شروع ہوکر رات دس بجے تک منعقد ہوگی۔