لاہور
-
لاہور: جمعیت علماء اسلام کے تحت فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں مظاہرہ
ہر ظالم کے خلاف مزاحمت اور ہر مظلوم کی حمایت ہمارا منشور ہے، مقررین
حوزہ/ رہنماؤں نے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ عملی تعاون کا ہاتھ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ہر ممکنہ بااعتماد ذرائع سے شہداء کے ورثاء، زخمیوں اور بے گھر افراد کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
-
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور کی 72 سالہ تقریبات اختتام پذیر،حمایت از فلسطین کانفرنس کا انعقاد؛
انقلابِ اسلامی ایران نے اہل تشیع کو عزت بخشی اور قرآنی احکامات نافذ کئے: آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران نے اہل تشیع کو عزت بخشی ہے، ایران نے قرآنی احکامات کو نافذ کیا ہے، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں نماز با جماعت اور قرآن مجید کو فروغ دیا۔
-
مسلمان کی شناخت اسلام ہے، فرقہ نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے، کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔
-
تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے؛
عالمی یوم طوفان الاقصی پر پاکستان بھر میں ریلیاں اور اجتماعات
حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کا قدس کے محور پر مبنی بین الاقوامی ہم آہنگی اور مزاحمت کا تصور حقیقت بن چکا ہے، مزاحمت سے پہچنے والی ہر کاری ضرب، شیطان بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اربعین امام حسین ؑ کا ملک گیر اجتماع؛
عزاداری ظلم کے خلاف قیام، مظلوم کی حمایت اور ہر دور کی یزیدیت کے تعقب کا عمل ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ اربعین امام حُسین علیہ السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عاشقین امام نے بھرپور شرکت کی۔
-
مشکل میں کام نہ آنے والا شخص دوست نہیں ہو سکتا، مولانا ضیاء الحسن نقوی
حوزہ/ مولانا ضیاء الحسن نقوی نے جامع مسجد علی جامعة المنتنظر میں عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس شخص کے دوست نہیں، وہ غریب ہے۔
-
عالمی طاقتوں کو پاکستان میں جمہوریت پسند نہیں، جعلی مینڈیٹ کے حامل ان لوگوں کو مسلط کردیا گیا، سراج الحق
حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت سے توقع تھی کہ فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ دے گی، لیکن وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مظلومین غزہ کا نام تک نہیں لیا، پہلے اسمبلی اجلاس میں گھڑیاں، لوٹے اور بوٹ لہرائے گئے، گالم گلوچ ہوئی، ثابت ہوگیا دھاندلی زدہ حکمرانوں کو قوم کی کوئی پروا نہیں، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔
-
لاہور؛ عربی خطاطی کا لباس پہننے والی خاتون کو ہراساں،علامہ شہر یار عابدی کی سخت مذمت
حوزہ/ علامہ شہر یار عابدی نے عربی رسم الخط کو بنیاد بنا کر ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون سے معافی کیوں منگوائی گئی۔ بلکہ خاتون سے معافی مانگنی چاہئے تھی کہ انہوں نے خاتون پر الزام لگایا۔
-
نیا سال یاد شہداء کے ساتھ؛ لاہور میں سالانہ شہداء فیسٹیول کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/ شہداء فیسٹیول ان شہداء سے تجدید عہد کرنے اور نصرت امام زمانہ (عج) کا علم بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
-
لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں "اعتراف عظمت سیمینار" کا انعقاد
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ عظیم شخصیات کے پاکستان پر ان گنت احسانات ہیں، قائداعظم نے پاکستان بنایا تو دیگر علماء و شعرائے ملت نے قوم کو نئی فکر دی۔
-
عید میلاد النبی پر جامعۃ العروۃ الوثقیٰ سے عظیم الشان ’’وحدت امت ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا:
دینی اہداف کا حصول امت سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا نصاب قرآن ہے اور قرآن میں تفرقہ حرام ہے، جو مفتی تفرقہ پڑھاتے ہیں وہ حرام نصاب پڑھا رہے ہیں۔
-
لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں حرمت قرآن ریلی، سویڈن سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ قرآن کی حرمت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، علامہ محمد حسین اکبر کا اظہار خیال۔
-
لاہور پاکستان؛ داعشی دہشت گردوں کا ٹولہ گرفتار
حوزہ/ لاہور پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
آئی ایس او لاہور پاکستان کی ملک گیر یوم القدس ریلیاں / فضاء مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی
حوزه/ عالمی یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او لاہور پاکستان کے تحت ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک القدس ریلی نکالی گئی۔
-
تحریک بیداری امت مصطفی شعبۂ خواتین کے مرکزی کنونشن سے علامہ جواد نقوی کا خطاب:
جدید اور متمدن دور میں خواتین پرظلم و ستم بھی جدید طریقے سے ہورہا ہے
حوزہ/ یورپ ممالک کے برخلاف، خاندان اور عورت کے مقام و مرتبے کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ بالکل واضح اور روشن ہے۔
-
آئی ایس او طالبات کی جانب سے لاہور میں سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد
حوزه/ لاہور پاکستان میں آئی ایس او (طالبات لاہور ڈویژن) کی جانب سے سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعۃ الزہراؑ ءقم کی پرنسپل کا لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کا دورہ
حوزہ/ محترمہ زہرہ برقعی نے پاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
لاہور پاکستان میں شہداء فیسٹیول کا انعقاد
حوزه/ بروز اتوار مورخہ 22 جنوری 2023ء کو فردوسیہ قبرستان لاہور پاکستان میں شہداء فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف مدارس اور تنظیموں نے مل کر مختلف شہداء کے حوالے سے خیمہ جات لگائے-
-
کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں، سید ناصر عباس شیرازی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔
-
طاغوتی نظام سے بغاوت کے بغیر انتظار کا کوئی مفہوم نہیں، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ لاہور پاکستان میں ادارۂ منہاج الحسین کے ماتحت چلنے والے مدرسۂ جامعۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں ”عصر حاضر کے تقاضے اور ہماری ذمہ داری“ کے عنوان پر ایک عظیم الشان علمی نشست کا اہتمام ہوا۔
-
اربعین مارچ؛ لاہور کی فضا لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
حوزہ/ اربعین واک کے شرکاء کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے اپنے راستوں پر گامزن رہے۔ پورے شہر کی فضا لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
-
اسلام کو سازشوں سے بچانا ہے تو محرم کی حرمت کی حفاظت کرنا ہوگی، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا "حرمت محرم کانفرنس" سے خطاب: سید الشہداء نے حرمتِ دین بچانے کیلئے ہی قیام کیا تھا،ہمارا مقصد وحدت ہے اور ہم وحدت سے ہی وحدت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
-
"غدیر سے ظہور تک" کا موضوع مظلوم انسانیت کے لئے ایک تابناک مستقبل کی نوید ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نےمسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ ولایتِ علیؑ سے محرومی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس محرومی کانتیجہ آج کی دنیامیں ہونے والا ظلم و ستم ،ڈیڑھ ارب سے زیادہ تعداد میں ہونے کے باوجود مسلمانوں کی مجموعی ذلت و خواری،پستی اور یہود و نصاری کے سامنے سرجھکانا ہے۔
-
ادارۂ منہاج الحسین(ع) لاہور میں ’’ذبیح منیٰ و کربلا‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ادارۂ منہاج الحسین علیہ السلام جوہر ٹاؤن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام "ذبیح منیٰ و کربلا کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر گفتگو کی۔
-
لاہور میں بین المسالک استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد:
ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، اس ملک کے قیام کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دیں، ہم اس کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کیلئے کردار ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
-
لاہور میں حضرت علی (ع) کی یاد میں نکلا جلوس
حوزہ/ اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے شرکاء کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کریں گے۔
-
لاہور، حسینیہ اتحاد امت کانفرنس؛ اتحاد کی قوت سے ہی امن دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے، مقرین
حوزہ/ مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شرپسند عناصر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہو اور فرقہ واریت کو ہوا ملے۔ انہوں نے کہا کہ امت کو وحدت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اتحاد کی قوت سے ہی امن دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔
-
عید غدیر عید ولایت کے موقع پر لاہور میں25جولائی کو ”نہج البلاغہ کانفرنس“
حوزہ/ عید غدیر عید ولایت کے پرمسرت موقع پر کتاب ولایت ”نہج البلاغہ“ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے ”نہج البلاغہ کانفرنس“ 25 جولائی 2021 بروز اتوار دن 4 تا رات 10بجے بمقام قومی مرکز 15 شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگی جس سے ممتاز علماء و دانشور خطاب فرمائیں گے۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ بقیۃ اللہ لاہور میں داخلے جاری
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ بقیۃ اللہ چندرائے روڈ، زیر سرپرستی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے جاری ہیں۔
-
انا للہ و انا الیہ راجعون
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ نے لاہور میں داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا امجد علی عابدی کی پھوپھی آج لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔