جمعہ 27 جون 2025 - 17:42
خطبا، علماء اور ذاکرین مجالس میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت (ع) بیان کریں، مولانا سید محمد حسن نقوی

حوزہ/مولانا سید محمد حسن نقوی نے لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری معاشرے کو زندہ اور بیدار رکھتی ہے۔ ضرورت ہے کہ روح عزاداری کو زندہ کیا جائے۔ معصومین علیہم السّلام کے نقشِ قدم پر چلیں؛ مقصد حسینیت کو اجاگر کریں۔ ماتمی جلوسوں میں شریک ہوں یہ قرب سید الشہداء (ع) کا باعث ہے۔ مجالسِ حسینی ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی ہیں اور معرفتِ حسینیت کا باعث ہیں۔ مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور پاکستان میں مولانا سید محمد حسن نقوی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری معاشرے کو زندہ اور بیدار رکھتی ہے۔ ضرورت ہے کہ روح عزاداری کو زندہ کیا جائے۔ معصومین علیہم السّلام کے نقشِ قدم پر چلیں؛ مقصد حسینیت کو بیدار کریں۔ ماتمی جلوسوں میں شریک ہوں یہ قرب سید الشہداء علیہ السّلام کا باعث ہے۔ مجالسِ حسینی ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی اور معرفتِ حسینیت کا باعث ہیں۔ مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں۔

خطبا، علماء اور ذاکرین سے اپیل ہے کہ وہ عزاداری میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت علیہم السّلام کو بیان کریں! من گھڑت باتوں اور خرافات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ ہر امام نے عزاداری کو فروغ دیا اور مشن حسینی کو زندہ کیا۔ عزاداری کے پہلے وارث تیسرے تاجدار امامت حضر ت امام زین العابدین علیہ السّلام ہیں، جنہوں نے کربلا کو زندہ کیا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha