حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے ایک بیان میں، ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیْمِ
محضر مبارک مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای دام ظلہ، ایران اسلامی کی باوقار اور سرفراز قوم اور شہداء کے محترم لواحقین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ!
دکھ اور درد سے بھرپور دل سے، صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے نظام جمہوری اسلامی ایران کے بہادر اور غیور کمانڈروں اور ایٹمی ممتاز سائنس دانوں کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں۔ یہ عزیزان نہ صرف ایرانی قومی سلامتی کے مدافع تھے، بلکہ امت مسلمہ کی عزت کے علمبردار تھے؛ ان شہداء کے پاکیزہ خون سے اقوام پہلے سے بیدار ہو گئی ہیں۔
ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمنانِ اسلام اور ایران جان لیں کہ ایران کا ایمان، علم اور غیرت پر بھروسہ ہے، لہٰذا اس کے جوان ہرگز تسلیم نہیں ہوں گے۔
شہداء کا خون زمین کو متبرک اور باطل کے محاذ کو رسوا کرتا ہے۔
خداوند متعال سے گراں قدر شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر اور اجر کی آرزو کرتے ہیں۔
والسّلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
صدرِ وفاق المدارس الشیعہ و سربراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حافظ سید ریاض حسین نجفی









آپ کا تبصرہ