حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی سے جناب ڈاکٹر حسیب احمد نے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں محرم الحرام میں بلڈ کیمپ کے حوالے سے رہنمائی لی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سید جاوید علی شاہ اور باقی ڈاکٹرز شامل تھے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں ڈاکٹر کا ایک اہم رول ہے۔ دین اور اسلام کے لیے بہترین خدمات ہیں جو صدقہ جاریہ اور باقیات صالحات میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ ایران اس وقت جنگ جیت چکا ہے اور اسرائیل کے مظالم کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے۔ ہمیشہ حق کی فتح ہوئی اور باطل نیست و نابود ہوا۔ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کی جنگ نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے۔ غزہ و فلسطین اور ایران کے شہداء کے خون سے اسلام اور دین مبین کو حیات ملی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے رہبر معظم کی طول عمر کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا: بعض مسلم ممالک کی اس جنگ پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ قرآن اور دین الٰہی کا واضح پیغام ہے کہ جہاں ظلم نظر آئے اس کے خلاف آواز بلند کرو اور مظلوم کے حامی بن جاؤں۔









آپ کا تبصرہ