پیر 23 جون 2025 - 19:35
آج کی جنگ، عزت اور ذلت کی جنگ ہے / ہم امت واحدہ ہیں اور ہمیں مشرکین کے مقابل ایک متحد قوت کی مانند کھڑا ہونا ہے

حوزہ / حجت الاسلام سید جواد وحیدی نے کہا: ایران و صہیونی حکومت کی جنگ ایک مکمل و ہمہ جہت ترکیبی جنگ ہے، جسے عالمی کفر نے اسلام کے خلاف شروع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں مقیم افغان شہریوں کے ثقافتی و سماجی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام سید جواد وحیدی نے مشہد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شجاع و مقاوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کی مذمت کے لیے حسینیہ ہراتی‌ها میں افغان مہاجرین کے منعقدہ ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ جنگ ایک مکمل و ہمہ جہت ترکیبی جنگ ہے، جسے عالمی کفر نے اسلام کے خلاف شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا: آج ایرانی، افغانی، عرب، ترک، پاکستانی یا انڈونیشیائی جیسے الفاظ کا کوئی مطلب باقی نہیں رہا؛ ہم سب امت واحدہ اسلام کا حصہ ہیں اور ہمیں مشرکین کے مقابل ایک متحد قوت کی مانند کھڑا ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام سید جواد وحیدی نے کہا: جب ہم شیخ الازہر، علمائے دیوبند اور حوزہ علمیہ نجف کے بیانات دیکھتے ہیں،تو یہ سب امت اسلامی کی بیداری اور جعلی صہیونی سرحدوں کے ٹوٹنے کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا: شیعہ و سنی، ایرانی و افغانی کا اس جلسے میں متحد و ہمدل شرکت کرنا اور ان کے ہاتھوں کا مضبوطی سے بندھنا، عالم اسلام کے لیے روشن دنوں کی نوید ہے۔

حجت الاسلام وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی جنگ، عزت اور ذلت کی جنگ ہے، استقلال اور تسلیم کی جنگ ہے۔ دشمن چاہتے ہیں کہ امت اسلامی مکمل طور پر تابع، بے اختیار، بے استقلال اور بے اقتدار ہو، مگر امت نے اپنے تجربات سے سبق سیکھا ہے اور اب اس یقین پر پہنچ گئی ہے کہ اسے اپنی داخلی توانائیوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ایران نے اس جنگ میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی استکبار کے نظام کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے حالیہ صہیونی حملے اور ایران کے قاطع جواب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر یہ آپریشن کسی اور ملک میں ہوتا تو وہ ملک مفلوج ہو جاتا، لیکن آج قم شہر میں حضرت معصومہؑ کے جوار میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اور ملت ایران بدستور استوار کھڑی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha