پیر 16 جون 2025 - 19:16
غاصب اسرائیل نے جنگ چھڑی ہے، لیکن اب ایران ہی جنگ کا اختتام کرے گا، علامہ سید حسن ظفر نقوی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے جنگ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے، لیکن جب اس پر تمام تر عالمی قوانین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بزدل اسرائیل نے جنگ مسلط کر دی ہے تو اب اختتام بھی ایران ہی کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتح و شکست واضح ہے کہ جنہوں نے جارحیت کی ہے وہ بنکروں اور بلوں میں چھپے ہوئے ہیں اور جن پر حملہ ہوا ہے وہ سڑکوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ملک ایران کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہونا لائق تحسین اور عالمی فورمز پر جراتمندانہ کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی طرح دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، ایران اور پاکستان اسرائیل کیلیے بڑا خطرہ ہیں، ایران جنگ نہیں چاہتا اور ایرانی قیادت نے جنگ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے، لیکن جب اس پر تمام تر عالمی قوانین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بزدل اسرائیل نے جنگ مسلط کر دی ہے تو اب اختتام بھی ایران کرے گا، امریکہ واسرائیل موت سے ڈرتے ہیں، جبکہ اہل ایمان راہ حق میں موت کو فخر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے اندر سے منافقین گروہ دشمن کا ساتھ نہ دیتے تو اسرائیلی حملے مکمل ناکام رہتے، جونہی ایرانی حملوں نے زور پکڑنا ہے اسرائیلی چیخیں سب سنیں گے، امریکہ اور اس کے حواری ممالک بھی اسرائیلی دفاع کے لیے سلامتی کونسل کا رخ کرتے نظر آئیں گے، پھر دنیا دیکھے گی کہ سلامتی کونسل کس بھونڈے انداز سے صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتی نظر آئے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha