پیر 16 جون 2025 - 14:08
علامہ شبیر میثمی کا وزیر داخلہ پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایران سے واپس آنے والے ہم وطنوں کو مکمل سکیورٹی دینے کا مطالبہ

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ایران سے واپس آنے والے زائرین، طلباء اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو مکمل سکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ایران سے واپس آنے والے زائرین، طلباء اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو مکمل سکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اعلی حکام کے رابطوں میں زائرین و طلباء کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے تحریر کردہ خطوط میں ایران کی موجودہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی طلباء اور زائرین کو واپس بھجوانے کے انتظامات کے تحت پاکستانی سرحدی علاقوں سے ان زائرین کی آمد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے رابطے کر کے سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے سرحدوں سے ان قافلوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایران میں موجودہ پاکستانی زائرین، طلباء اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی واپسی کے لیے پاکستانی سفارتخانے کی جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفارت خانے اور ملکی اعلی حکام سے پاکستانیوں کے اپنے گھروں تک بخیر و عافیت پہنچانے تک رابطے جاری رکھنے کا بھی عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha