جمعرات 12 جون 2025 - 20:10
عالم اسلام کی سب سے بڑی عید کا نام "عید سعید غدیر" ہے / تکفیری عناصر ملک کے اندر امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خیرپورمیرس میں منعقدہ عظیم الشان ڈویژنل تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خیرپورمیرس میں منعقدہ عظیم الشان ڈویژنل تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا: سب پہلے تمام علماء کرام تنظیمی رفقاء کو اعلان ولایت عید سعید غدیر کی ایڈوانس مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام کی سب سے بڑی عید کا نام عید سعید غدیر ہے۔ جس دن امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کا اعلان ہوا۔

عالم اسلام کی سب سے بڑی عید کا نام "عید سعید غدیر" ہے / تکفیری عناصر ملک کے اندر امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا:اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عزاداری کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل و مشکلات کے حوالے سے ہے۔ عزاداری ہمارا شرعی فریضہ اور آئینی و قانونی حق ہے، عزاداری کے خلاف ایک لفظ بھی قابل برداشت نہیں، تکفیری عناصر ملک کے اندر امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں، انتظامیہ ذمہ دار ہے ان تکفیریوں کو جلسوں اور جلوسوں کی اجازت کیوں دی گئی یہ ذمہ داران پر سوالیہ نشان ہے؟؟۔

انہوں نے مزید کہا: حکومت سندھ کا زائرین کے جنازوں میں تعاون پر ہم نے پہلے بھی شکریہ ادا کیا اور اب بھی شکریہ ادا کر رہے ہیں، مگر وہ کونسے عناصر ہیں جو آپ کے اور ہمارے درمیان معاملات کو خراب کر رہے ہیں؟۔ ان معاملات کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔ ہم نے ہمیشہ تعاون کیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: آخر میں دفاع وطن کے عظیم مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان استاد العلماء علامہ سید ارشاد حسین نقوی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، مرکزی نائب صدر جناب معظم بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا ریاض حسین الحسینی، صدر جامعہ مدارس امامیہ علامہ مشتاق حسین مشہدی، ضلعی صدر مولانا ظہور حسین روحانی و دیگر معزز اراکین بھی شریک تھے اور خطاب کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل کی قیادت میں پُرامن تحفظ عزاء ریلی بھی نکالی گئی۔

عالم اسلام کی سب سے بڑی عید کا نام "عید سعید غدیر" ہے / تکفیری عناصر ملک کے اندر امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha