حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملی یکجہتی کونسل صوبہ بلوچستان کے انتخابی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان مولانا آصف حسینی و دیگر تمام مکاتب فکر کے اکابرین و رفقاء بھی موجود تھے، بعد ازاں اہم مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی۔
آپ کا تبصرہ