حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ جشن میلاد ضامن آہو مولا امام علی رضا علیہ السلام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق علماء کرام و تنظیمی رفقاء نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا، سیکرٹری جنرل نے جشن میلاد ضامن آہو (ع) سے خطاب کے دوران حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالی اور موجودہ حالات میں ان کی روشنی میں نوجوان نسل کی تربیت اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔









آپ کا تبصرہ