حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کراچی تشریف لائے اور قونصلیٹ جنرل مسٹر حسن نوریان کو مدت مکمل ہونے اور کراچی کے اندر بہترین سفارتکاری کے فرائض سرانجام دہی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے حسن کارکردگی شیلڈ کا تحفہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل کی آمد پر جناب حسن نوریان و دیگر ذمہ داران نے خصوصی شکریہ ادا کیا اور گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل اور شیعہ علماء کونسل کے مکمل ساتھ پر شکریہ بھی ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علامہ سید اظہر عباس زیدی، مولانا سجاد قائمی، جناب اختر اخلاق زیدی، جناب علی مھدی بھائی، الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس سے ذوالفقار بھائی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ اور برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء موجود تھے۔ آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔









آپ کا تبصرہ