جمعرات 9 جنوری 2025 - 17:23
علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر ساجد حسین طوری کی اہم ملاقات / ضلع کرم کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر جناب ساجد حسین طوری نے زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں اہم ملاقات‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر جناب ساجد حسین طوری نے زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، کراچی میں اہم ملاقات کی۔ جس میں موجودہ ضلع کرم کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور بالخصوص ضلع کرم کے موجودہ مسائل پر عوام اور وہاں کے ذمہ داران کے رابطوں کے حوالے سے مفصل آگاہی دی اور مسئلۂ پاراچنار کے حل کرنے کے سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات اور مسلسل روابط پر سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل نے بھی زہرا (س) اکیڈمی تشریف آوری پر سابق منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ سید سلمان نقوی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر ساجد حسین طوری کی اہم ملاقات / ضلع کرم کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha