منگل 16 ستمبر 2025 - 01:18
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ملاقات / مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا‎۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے قائد محترم کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور اس ضمن میں قائد محترم کی اپیل پر زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں جن میں سیلاب زدگان کو سیلابی علاقوں سے بذریعہ لانچ (کشتی) محفوظ مقامات تک پہنچانا، متاثرین کے لیے ٹینٹ سروسز، اور اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کو باہم پہنچانا شامل ہے، کے حوالے سے مکمل بریف کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ملاقات / مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال

قائد محترم نے سیلابی علاقوں میں جاری زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو سراہا اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سمیت ان کی ٹیم کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا کی اور سیلاب زدگان کے لیے مزید خدمات کے حوالے سے مذید رہنمائی بھی فرمائی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں ملکی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور قائد محترم نے مختلف پیرائیوں میں سیکرٹری جنرل کو ہر دو موضوعات پر رہنمائی فرمائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha