بدھ 17 ستمبر 2025 - 04:22
علامہ شبیر میثمی کی جوآنہ بنگلہ، مظفر گڑھ پنجاب کے سیلاب متاثرین کا دورہ اور امداد کی فراہمی

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل سیلاب متاثرین کی خدمات میں مصروف ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل سیلاب متاثرین کی خدمات میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوآنہ بنگلہ میں زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان کی ٹیم شدید متاثرہ علاقوں کی تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے متاثرین تک پہنچی اور ان کو تسلی اور سہارا دیا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علامہ شبیر میثمی کی جوآنہ بنگلہ، مظفر گڑھ پنجاب کے سیلاب متاثرین کا دورہ اور امداد کی فراہمی

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ النجات کے مولانا معید اصغر کاظمی اور زہرا (س) اکیڈمی کے رفقاء جناب سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی جوآنہ بنگلہ، مظفر گڑھ پنجاب کے سیلاب متاثرین کا دورہ اور امداد کی فراہمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha