۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تحصیل میہ، سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل میہڑ کے مختلف ولیجز میں مولانا مجاہد حسین الحسینی کی رہنمائی میں سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر  مکمل عزت و شرف کے ساتھ ان کی خدمت میں رضاکاروں نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل میہڑ کے مختلف ولیجز میں مولانا مجاھد حسین الحسینی کی رہنمائی میں سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر مکمل عزت و شرف کے ساتھ ان کی خدمت میں رضاکاروں نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔

الحمدللہ، حالیہ سیلاب کی صورتحال میں ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے ناہموار اور دور افتادہ علاقوں میں متاثرین تک امدادی تعاون پہنچانے کیلئے گذشتہ 4 مہینوں سے فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمے، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور متفرق ہنگامی تعاون جیسے دیگر امور میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

قائد محترم کی ہدایات کی روشنی میں محترم رضاکار مشکل سے مشکل حالات کے باوجود بلا تفریق متاثرین کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ رضاکار خود بھی سیلاب متاثرین میں سے ہیں مگر انہوں نے اپنی مشکل پر دوسرے متاثرین کی مشکلات کو مقدم رکھا اور اپنی مشکل کو دیگر متاثرین کی خدمت میں مانع قرار نہیں دیا۔

سندھ و بلوچستان کے عمائدین، بزرگان، علمائے کرام، متولیاں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد محترم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے کہ آپ کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین کیلئے جو فعالیت سرانجام دی گئی ہیں اس کا معاشرے میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے انتہائی موثر اور مفید پیغام گیا ہے اور اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے سرپرست، اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے آمین یارب العالمین۔

تحصیل میہڑ میں سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تحصیل میہڑ میں سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .