۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ کراچی میں مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں منعقدہ مجلس شہادت سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے اس سلسلے میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، عوام ان رضاکاروں سے بھرپور تعاون کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی بھرپور امداد کی جائے کیونکہ اہل وطن اس وقت سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، خصوصاً سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان، گلگت بلتستان کے علاقے بری طرح متاثر ہیں۔

یہ بات انہوں نے مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں منعقدہ مجلس شہادت سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ اب تک کافی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے لیکن کوئی ان کی داد رسی کرنیوالا نظر نہیں آتا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے اس سلسلے میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، عوام ان رضاکاروں سے بھرپور تعاون کریں، اس سلسلے میں القائم ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت بھی امدادی کیمپ نیو رضویہ سوسائٹی، کرن ہسپتال کے قریب لگایا گیا ہے جہاں آکر متاثرین کیلئے خوراک اور دیگر اشیاء کا انتظام کیا جا رہا ہے، ہم جلد ہی دیگر امدادی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے، جس میں عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .