۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ  مقصود ڈومکی

حوزہ/ قیام امن کے سلسلے میں ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کی کوششوں سے بلوچستان کے دیرپا امن نصیب ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی بلوچستان محمد طاہر راؤ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گرد ملک و ملت کے دشمن ہیں جنہوں نے معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس پاک فوج اور ایف سی کو نشانہ بنایا دھشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ مختلف سانحات میں شہیدوں کے ورثاء کو ریاستی اداروں سے یہ توقع ہے کہ ان سانحات میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سانحات میں ہونے والی پیشرفت سے وارثان شہداء کو مطلع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 21 رمضان المبارک یوم علی علیہ السلام کے موقع پر جو ایف آئی آر درج ہوئی اسے واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حب الوطنی امن و اتحاد بین المسلمین کی علمبردار جماعت ہے قیام امن کے سلسلے میں ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کی کوششوں سے بلوچستان کے دیرپا امن نصیب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ مدارس مساجد امام بارگاہوں اور شخصیات کی سیکورٹی ناقص ہے اس پر توجہ دی جائے۔ 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر راؤ نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دھشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔ ہم نے ماہ مبارک رمضان میں بھی مذہبی عبادات میں مکمل تعاون کیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کو رضاکارانہ طور پر حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ 

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی بلوچستان محمد طاہر راؤ کو کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان حب الوطنی امن و اتحاد بین المسلمین کی علمبردار جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
آئی جی بلوچستان محمد طاہر راؤ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .