۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں چار پاکستانیوں کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مغرب میں پھیلتی یہ دہشت گرد ی اور انتہاءپسندی کیوں نظر نہیں آتی؟ کبھی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں، کبھی راہ چلتے لوگوں کو کچل دیا جاتا ہے کیا یہ دہشتگردی کے ذمرے میں نہیں آتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اردو زبان صرف قومی زبان نہیں یہ قومی شناخت ہے، دستور میں موجود، سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود، پورے ملک کو آپس میں پروئے ہوئے ہے مگر افسوس اس قومی شناخت کے ساتھ ”ڈنگ ٹپاﺅپالیسی“ جیسا سلوک کیا جارہاہے، اردو زبان کا حق تسلیم کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل251 کو فی الفور نافذ کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس، دنیا کو کیو ں یہ انتہاءپسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 2015ءمیں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتاہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہاہے جو قومی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا میں پاکستان کی شناخت ہے، زبان زندہ قوموں کی پہنچان ہوا کرتی ہے مگر افسوس پاکستان میں قومی شناخت کے ساتھ بھونڈے انداز میں مذاق جاری ہے اور صرف ”ڈنگ ٹپاﺅپالیسی “کے تحت ہر کچھ عرصہ بعد معمولی سی بات کردی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اردو زبان جہاں پورے ملک کو آپس میں پروئے ہوئے یکجہتی کی علامت ہے وہیں قومی شناخت، دستور میں موجود اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہے ۔ اردو کے نفاذ کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 251 پر فی الفور عمل کیا جائے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کینیڈا میں چار پاکستانیوں کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کو مغرب میں پھیلتی یہ دہشت گرد ی اور انتہاءپسندی کیوں نظر نہیں آتی؟ کبھی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں، کبھی راہ چلتے لوگوں کو کچل دیا جاتا ہے کیا یہ دہشتگردی کے ذمرے میں نہیں آتا، کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنا ظلم اور دہشت گردی ہے چنانچہ کنیڈین پارلیمنٹ نے بھی اس کو دہشتگردی قرار دیا ہے البتہ دہشتگردی کے اس سانحہ کے وجوہ و اسباب کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس سانحہ میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .