۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہنشاہ نقوی

حوزہ/ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمان متحد ہوجائیں ،ضروری ہے کہ ہمارے حکمران یکجا ہوکر فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمان متحد ہوجائیں ،ضروری ہے کہ ہمارے حکمران یکجا ہوکر فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔

ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ مظلوم کی داد رسی اور مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور مظالم کا جواب متحدہوکر دیاجائے،اس سلسلے میں رھبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور بزرگ عالم دین آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور پاکستانی اور ترکی حکومتوں کا کردار لائق تحسین ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .