۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ / تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایک بلند پایہ وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصری حکام کی دعوت پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے اس دورہ میں مصر کے حکام سے سیاسی اور سیکورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کے وفد میں ان کے نائب صالح العاروری اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے چھ اراکین شامل ہیں۔ اس سے پہلے وہ دو ہزار انیس (۲۰۱۹ء) میں مصر کے دورے پر گئے تھے۔

فلسطینی گروپوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ مصر نے انہیں قومی مسائل پر گفتگو کے لیے بلایا ہے۔ اس گفتگو میں باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لیے حل تلاش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اصلی مذاکرات سے پہلے فلسطینی گروہ قاہرہ میں آپس میں گفتگو کریں گے۔

مصری حکام نے فلسطینی گروہوں کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے موضوع پر گفتگو کے لیے بلایا ہے۔

ادھر تحریک حماس نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان (کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے اور تحریک حماس دہشت گرد ہے) پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .