۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
1

حوزہ/ شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی بہن اور کئی دیگر رشتہ دار شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی بہن اور کئی دیگر رشتہ دار شہید ہو گئے۔

الجزیرہ چینل نے آج (منگل) صبح اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد کے گھر پر الشاطی کیمپ میں اسرائیلی حکومت کی فوج کے فضائی حملوں کی وجہ سے شہید ہو گئے ۔تاہم روسیا الیوم نیوز سائٹ نے غزہ میں اپنے نامہ نگار کا حوالہ دیتے ہوئے شہداء کی تعداد 15 بتائی ہے۔

روسیا الیوم نے لکھا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 9 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں اور اب بھی متعدد شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اب تک «زہر عبدالسلام ہنیہ»، «ناہض غازی ہنیہ»، «ایمان احمد ہنیہ»، «محمد ناہض ہنیہ»، «اسماعیل ناہض ہنیہ»، «مؤمن ناہض ہنیہ»، «زہر ناہض ہنیہ»، «شہد ناہض ہنیہ» و «آمال ناہض ہنیہ» کی شہادت تصدیق ہو چکی ہے۔

اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے جب کہ صیہونی حکومت نے اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بچوں حازم، امیر اور محمد کے علاوہ ان کے 3 نواسوں کو بھی شہید کردیا تھا۔

21 نومبر کو حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے پڑپوتے جمال محمد ہنیہ اسرائیلی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے، ھنیہ کا سب سے چھوٹا پوتا روئ ھمام بھی 10 نومبر کو غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .