۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
لوگو حزب اللہ

حوزہ/ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا:اسماعیل ہنیہ کی شہادت مزاحمت اور مجاہدوں کے عزم و حوصلے کو مزید تقویت دے گی تاکہ مزاحمت کے تمام شعبوں میں راہ جہاد کو جاری و ساری رکھا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا:اسماعیل ہنیہ کی شہادت مزاحمت اور مجاہدوں کے عزم و حوصلے کو مزید تقویت دے گی تاکہ مزاحمت کے تمام شعبوں میں راہ جہاد کو جاری و ساری رکھا جا سکے۔

حزب اللہ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

‏" مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى‌ نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِيلًا "‏

صدق الله العلیّ العظیم

فلسطین کی مجاہد، مظلوم اور قابل فخر قوم اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس میں موجود ہمارے بھائیوں، فلسطینی مزاحمت کے تمام گروہوں، عرب اقوام اور دنیاکے تمام مزاحمتی، آزاد اور غیرت مند افراد کی خدمت میں حماس کے مخلص رہنما برادر عزیز جناب ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خصوصاً شہید اسماعیل ھنیہ کے اہل خانہ اور شہید پرور خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قدس اور فلسطین کی آزادی کے لیے درجنوں شہیدوں کا نذرانہ پیش کیا، ساتھ ہی ہم اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے صبر اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

شہید اسماعیل ہنیہ آج کے دور کے ان عظیم مزاحمتی قائدین میں سے ایک تھے جو اپنے ہدف کو پانے کے لئے امریکی تسلط اور صیہونی قبضے کے منصوبے کے خلاف بہادری سے کھڑے رہے اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہادت کے لیے ہر وقت تیار رہے اور شہادت کا انتظار کرتے رہے۔

اسماعیل ھنیہ کی شہادت مجاہدین کے عزم و حوصلے میں اضافہ کا سبب بنے گی تاکہ مزاحمت کے تمام شعبوں میں راہ جہاد کو جاری رکھا جا سکے، یہ شہادت عورتوں اور بچوں کی قاتل اور غزہ کی نسل کشی کی مرتکب اور فلسطینی سرزمین اور قوم کے مقدسات کو غصب کرنے والی صہیونی حکومت کے خلاف مجاہدین کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .