۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن ظفر

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے تہران میں غاصب اسرائیل کے توسط سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے تہران میں غاصب اسرائیل کے توسط سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

من المومنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه فمنهم من قضى نحبه و منهم من ينتظر وما بدلو تبديلا ( سورہ الاحزاب آیت (۲۳)

اسماعیل ہانیہ کی شہات نے اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کو بھی مزید آشکار کر دیا ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے ایک عظیم مجاہد کی طرح زندگی گزاری اور اب وہ شہادت کے بعد آنے والی نسلوں کے لئے نمونۂ عمل بن گئے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر عالم اسلام، بالخصوص حماس، مظلوم فلسطینی ملت اور رہبرِ معظم کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی، مولانا حسن ظفر نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .