۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
هنیه

حوزہ/اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو عالم اسلام کےلیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو عالم اسلام کےلیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ ایک مخلص و نڈر، باوقار رہنما اور مظلومین فلسطین کی ایک توانا آواز تھے۔

ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے احباب و اقربا اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم امہ کے بدترین دشمن اسرائیل و امریکہ نے ہمیشہ پیٹھ پر وار کیا ہے۔

اصغریہ آرگنائزیشن کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے اسماعیل ہنیہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فلسطین کی تحریک آزادی میں مزید تیزی آئے گی۔ فلسطین کے لیے اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی لازوال قربانیاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .