۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اکرم الکعبی

حوزہ/عراقی تحریکِ نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے حملے کو انتہائی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی تحریکِ نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے حملے کو انتہائی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عراقی تحریکِ نجباء کے سیکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی اس کاروائی کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر امت مسلمہ، عالمی حریت پسندوں، فلسطینی عوام اور شہید کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے لبنان سمیت کئی مقامات پر بیک وقت بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

الکعبی نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اپنے لئے جہنم کا دروازہ کھول دیا ہے۔ ان بزدلانہ حملوں کی ہر حال میں سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ محرم کے دوران ہونے والے ان حملوں میں شہادت کو امام حسین علیہ السلام کے پیروکار اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .