۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
احمد القطان

حوزہ/ لبنان میں "قولنا و العمل" تحریک کے سربراہ نے کہا: ہمارے بزرگوں کی شہادت اس اعزاز کی نشان ہے جسے ہر مومن عزیز اور پسندیدہ رکھتا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا قتل مزاحمتی محاذ کے ہر طرفدار کودعوت دیتا ہے کہ وہ ظالم صہیونیست اس کا مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مطابق، لبنان میں "قولنا و العمل" تحریک کے سربراہ شیخ احمد القطان نے کہا: ہمارے بزرگوں کی شہادت ہمارے لئے عزت و افتخار کی علامت ہے ۔

انہوں نے کہا: شہادت ایسا افتخار ہے جس کی ہر مومن کی قدر کرتا ہے اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا قتل ان کے خاندان، تحریک اور اس کرہ ارض پر ان کے ہر حامی اور طرفدار کے اس ظالم اور مغرور صہیونیت سے مقابلہ کرنے میں عزم و ارادہ کے استحکام اور اضافہ کا سبب ہے۔

شیخ احمد القطان نے مزید کہا: عراق ہو یا یمن یا پھر لبنان و عراق سے باہر دنیا بھر کہیں بھی مقاومتی لیڈروں کا قتل اس محور اور ہدف پر ہمارے حوصلہ اور وابستگی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اس وقت مقاومتی محور کی بھرپور حمایت پر مبنی اپنے مضبوط موقف کا اعلان کرنا چاہیے اور امریکی صہیونی دشمن کے خلاف تمام مزاحمتی تحریکوں کی پشت پر ہونا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ ان مظالم کا ردعمل دشمنوں کے لئے انتہائی دردناک ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .