۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
آیت الله اعرافی و سیدحسن نصرالله

حوزہ/آیت اللہ اعرافی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ حوزہ ہائے علمیہ اور مجتہدین اور اس کے بزرگ علماء جناب عالی اور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین، لبنان، فلسطین، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک کی عزیز اقوام کی جدوجہد اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم پوری طاقت سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے نام خط کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے قابلِ فخر رہنما علامہ مجاہد حضرت مستطاب حجت الإسلام والمسلمین آقائے سید حسن نصر اللہ (دامت معالیه)

سلام علیکم بما صبرتم!

مزاحمتی محاذ کے بہادر اور شجاع کمانڈر شہید القدس ابو محسن فؤاد شکر کی دلسوز اور قابلِ فخر شہادت پر جناب عالی اور مزاحمتی محور کے تمام مجاہدین اور اس عظیم شہید کے پسماندگان کی خدمت میں مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مزاحمتی مجاہدین اور کمانڈروں کی شہادت اور فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور ایران کے مختلف مزاحمتی محاذوں کے سپاہیوں کی یکجہتی اور ہمہ وقت آمادگی دشمن کی مایوسی، منحوس صیہونی حکومت کی تباہی اور عالمی استکبار کی شیطانی قدرت کے زوال کی نمایاں پیشرفت اور خوشخبری کی علامت ہیں اور خدا کے فضل سے ہم عنقریب خدا کے وعدوں کی تکمیل، باطل پر حق کی مکمل فتح اور نیک بندوں کی تاریخی میراث کا مشاہدہ کریں گے۔

آج یہ بات سب پر واضح ہو چکی ہے کہ غاصب اور سفاک صیہونی حکومت اور اس کے مجرم حامی اخلاقی، انسانی، مذہبی، قانونی اور بین الاقوامی تعلقات کے کسی بھی معیار کی پاسداری نہیں کرتے اور اس انسانی مسئلے کا حل اور اس کینسر کے غدود کو کاٹنے کے لیے مزاحمت کے علاؤہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور اسرائیل کے جرائم، نسل کشی، قتل و غارت اور فساد کے خلاف مزاحمتی محاذ کی پے در پے فتوحات اس روشن راہ کی سچائی اور جواز بیان کر رہی ہیں۔

مزاحمتی کمانڈروں اور رہنماؤں کے اس طرح کے بزدلانہ قتل سیاسی، عسکری اور سیکورٹی محاذوں پر صیہونی حکومت کی مایوسی اور ذلت آمیز شکست کی نشانی ہے۔

سردار قاسم سلیمانی، اسماعیل ہنیہ اور فؤاد شکر جیسے عظیم شہداء کے پاکیزہ خون سے صیہونی حکومت کی شکست اور مکمل خاتمے اور امت مسلمہ کی فتح میں تیزی آئے گی۔

حوزہ ہائے علمیہ اور مجتہدین اور اس کے بزرگ علماء جناب عالی اور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین، لبنان، فلسطین، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک کی عزیز اقوام کی جدوجہد اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم پوری طاقت سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے توفیق اور مکمل نصرت کی دعا کرتے ہیں اور دنیا کی تمام اسلامی اور آزاد حکومتوں سے بیداری، بہادری اور مزاحمت کی توقع کرتے ہیں۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .