جمعرات 27 مارچ 2025 - 06:00
حوزہ علمیہ کی عوام کو یوم قدس میں بھرپور شرکت کی دعوت / غزہ اور فلسطین کے مظلوم تنہا نہیں ہیں

حوزہ  / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک بیانیہ میں ایرانی باشعور اور شجاع قوم سمیت تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزادی خواہوں کو دعوت دی ہے کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں یوم قدس کی ریلی میں پہلے سے زیادہ شاندار اور بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یوم قدس کے موقع پر مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کا بیان درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَی بِعَبْدِهِ لَیْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَی الْمَسْجِدِ الأَقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِیَهُ مِنْ آیَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ البَصِیرُ (سورہ اسراء، آیت 1)

یوم قدس، بانیٔ انقلاب اسلامی کی ایک گراں قدر میراث اور شعائرِ اسلامی کے دفاع و مظلوموں کی حمایت کا مظہر ہے، جس کا پرچم ایران کے شجاع عوام نے بلند کر رکھا ہے یہاں تک کہ آج تحریک آزادیٔ قدس ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے۔

استعماری نظام، جو غاصب صہیونی رژیم کی بنیاد رکھ کر اپنے تسلط و استحصال کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہے، آج بھی اس غاصب رژیم کے جرائم کی حمایت کر کے اسی پرانی پالیسی کو مضبوط کر رہا ہے جس کا مقصد عالم اسلام کو کنٹرول کرنا، امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ ڈالنا اور خطے کے وسائل کو لوٹنا ہے۔

"طوفان الاقصی" آپریشن، جو فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا تاریخی مظالم کے خلاف فیصلہ کن جواب تھا، اس غاصب رژیم کے بدن پر ناقابلِ تلافی ضرب کے طور پر ثابت ہوا۔ اگر امریکہ کی مجرمانہ حکومت کی بے پناہ حمایت نہ ہوتی تو آج اس خونخوار رژیم کا کوئی نام و نشان باقی نہ رہتا۔ باوجود اس کے کہ مزاحمت کے کئی کمانڈروں کو شہید کیا گیا اور نہتے شہریوں کی نسل کشی و بے مثال قتل و غارت گری کی گئی۔ غزہ، فلسطین اور لبنان کے عوام میں استقامت و مزاحمت کا خون اب بھی جوش مار رہا ہے اور خدا کی نصرت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ ایرانی باشعور اور شجاع قوم سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور آزادی خواہوں کو یوم قدس کی عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہے جبکہ مقاومتی محاذ کے پاکیزہ شہداء اور ان کے کمانڈروں بالخصوص سید الشہداء مقاومت سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار کی ارواحِ طیبہ کو درود و سلام پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے امتِ اسلامی کی عزت و نصرت اور اسلام دشمنوں کی ذلت و شکست کی دعا کرتا ہے۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha