۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے یوم اللہ ۱۳ آبان اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے شہداء، خصوصاً ۱۳ آبان ۱۳۵۷ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس دن کی عظمت کو منانے اور امریکہ کے جرائم اور غاصب صیہونی ریاست، کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے یوم اللہ ۱۳ آبان اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے شہداء، خصوصاً ۱۳ آبان ۱۳۵۷ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس دن کی عظمت کو منانے اور امریکہ کے جرائم اور غاصب صیہونی ریاست، کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی تحریک نے ایران میں استبداد اور پہلوی حکومت کے خلاف مزاحمت کے ساتھ ساتھ ابتدا سے ہی ایک واضح استعماری اور استکباری مخالف موقف اختیار کیا ہے۔ اس مزاحمتی تحریک کا نقطہ عروج ۱۳ آبان ہے، جب امریکی سفارتخانے پر قبضہ کیا گیا اور امریکی سازشوں اور جاسوسی کو بے نقاب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امام خمینی کے پیرو نوجوانوں نے امریکی شیطانی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے استکباری مخالف جوش و خروش کو مزید تقویت دی۔ آج ایران، لبنان، عراق، یمن اور فلسطین میں مقاومت کی راہ پر گامزن افراد نے امریکہ اور اسرائیل کی طاقت کو بے نقاب اور انہیں بے بسی اور ناتوانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

جامعه مدرسین نے مزید کہا کہ امام خمینی کے لگائے ہوئے درخت کا ثمر آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت کی طاقت امام خمینی کی قرآن پر مبنی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر امام خامنہ ای کی قیادت میں استقامت اور پائیداری کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی ضرورت ہے۔

بیان کے آخر میں جامعه مدرسین نے کہا کہ ہم اللہ کے وعدوں پر بھروسہ اور صبر و استقامت کے ساتھ اپنے شہداء سے کیے گئے عہد پر ثابت قدم ہیں، اور اللہ کی مدد سے اسلامی اہداف کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .