حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ ، اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور طاعت کی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں کے لئے اپنے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی پہچان، معرفت اور محبت کا مظہر ہے۔ بعض دینی ذرائع کے مطابق یوم عرفہ کو عید کے عنوان سے بھی یاد کیا گیا ہے، مفاتیح الجنان کے مطابق یوم عرفہ اور نویں ذالحجہ بڑی اعیاد میں سے ہے اگر چہ روایات میں عید کے نام سے موسوم نہیں ہوا ہے لیکن یہ دن بھی اہم دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور طاعت کی دعوت دی ہے۔ اس دن لوگ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور جود و سخا سے بہرہ مند ہوتے ہیں ۔عرفہ کے معنی پہچانے اور شناخت کے ہیں اس دن لوگ اپنے حقیقی معبود اور خالق کو پہچانتے ہیں اس کی عبادت و بندگی کرتے ہیں اس سے مدد اور نصرت طلب کرتے ہیں ۔ آج کے اعمال میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زيارت اہم ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو آج کربلائے معلی میں اپنے مولا و آقا حضرت امام حسین (ع) کے روضہ پرحاضر ہو کر اپنے معبود برحق سے راز و نیاز کریں گے۔آج کے دن کی دعاؤں میں یوم عرفہ میدان عرفات میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعا معروف ہے جو عبد و معبود کے درمیان گہرے رابطہ کا مظہر ہےجو اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا مظہر ہے۔ آج میدان عرفات میں شیعہ حجاج کرام اورمؤمنین ،حضرت امام حسین (ع) کی دعائے عرفہ کی تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔دعائے عرفہ کی تلاوت آج میدان عرفات سمیت پوے عالم اسلام کی جائے گی ۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مقدس اور مذہبی مقامات پر اس دعا کی تلاوت کی جائے گی اور مؤمنین اس دعا کے ذریعہ اپنے گناہوں کی بخشش اور قرب خدا حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

حوزہ/یوم عرفہ ، اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور طاعت کی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں کے لئے اپنے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی پہچان، معرفت اور محبت کا مظہر ہے۔
-
کرونا کے سبب امسال یوم عرفہ و عید الاضحیٰ پر کربلا میں زائرین قبول نہ کرنے کا اعلان
حوزہ/عراق میں کرونا کے پھیلنے کے سبب، کربلا کے گورنر نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی زائرین کو کربلا میں قبول نہ کرنے کا اعلان…
-
یوم اللہ ۱۲ فروردین، انقلاب اسلامی کی بعثت کا دن
حوزہ/ ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمدرضا شاہرخی نے ۱۲ فروردین، یومِ جمهوری اسلامی ایران کی مناسبت سے قوم کو مبارکباد…
-
یوم اللہ (13 آبان) کے موقع پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا بیان:
امریکہ کے خلاف جدوجہد استقامت اور پائیداری کے ساتھ جاری رہنی چاہیے
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے یوم اللہ ۱۳ آبان اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں امام خمینی اور انقلاب…
-
امام مہدی (عج) کی معرفت کے لئے بصیرت کا ہونا ضروری ہے، سیدہ فضہ نقوی
حوزہ/ عصر غیبت میں نمائندہ امامؑ کی پہچان کریں اور اُن کے ذریعے سے امام علیہ السلام کے نزدیک ہوں لیکن نمائندہ امام کی پہچان بھی بصیرت کے بنا ممکن نہیں…
-
تصاویر/ نرس ڈے کی مناسبت سے نرسز کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
حوزہ/ بنت علی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور ایران میں منائے جانے والے یوم تیماردار (نرس ڈے) کی مناسبت سے نرسز اور طبی شعبے کے شہیدوں…
-
ثقافتی ماہر اور حوزوی محقق:
روزِ عرفہ زمین سے منقطع ہونے اور آسمانوں سے جڑنے کا دن ہے
حوزہ / ثقافتی ماہر اور علمی محقق نے کہا: یوم عرفہ حقیقی معنوں میں عرفہ زمین سے منقطع ہونے اور آسمانوں سے جڑنے کا دن ہے۔
-
یوم عرفہ خدا کی بارگاہ سے کیا طلب کریں؟
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے دعائے عرفہ میں خدا وند متعال سے بدن اور دین کی عافیت کو طلب کیا ہے، جس کے پاس یہ نعمت ہوگی، اس کی دنیا اور آخرت دونوں سنور…
-
روز عرفہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جوانوں کو نصیحتیں
حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ميں جوانوں كو يہ نصيحت كرتا ہوں كہ اس دعا كے ترجمے ميں غور كريں۔يہ دعائيں بالخصوص…
-
یوم عرفہ تفکر، تدبر اور شکر کا دن
حوزہ/ دعائے عرفہ امام حسین(ع) جو دعائے عرفہ کے نام سے معروف ہے، دنیا بھر میں شیعیان حیدر کرار اس دعا کو نہایت عقیدت کے ساتھ پڑھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ